اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، جس کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لئے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے آلات کے استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی ضرورت ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ صاف اور پینے کے لئے محفوظ پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، آبی ذخائر کے تحفظ اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں اور گھریلو سطح پر پانی کے مو ثر استعمال کو یقینی بنانا ہو گا، پاکستان ماحولیاتی، توانائی کے تحفظ اور آبی وسائل کی پائیداری کے لئے پ±رعزم ہے، توانائی، ایندھن اور پانی کے تحفظ کے لئے ہر پاکستانی کو ذمے داری لینا ہو گی۔
صدر زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پائیدار طرزِ زندگی اپنا کر ہم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے محفوظ بناسکتے ہیں، آیئے مل کر اپنے ملک اور اس زمین کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں۔

سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی مدد: آئی ایم ایف کی قسط ملنے کی راہ ہموار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی ضرورت ہے توانائی کے کے تحفظ کے لئے

پڑھیں:

مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت

لاہور:

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔

مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے شعور بیدار کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر میں تیزی سے ہونے والی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں شدید قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔

مریم نواز شریف نے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بارشی پانی کو محفوظ کرنے اور زیر زمین ٹینک بنا کر اسے آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور آج سے ہی پانی بچانے کے عمل کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کی بقا کے لیے ہمیں پانی کو ذمہ داری سے استعمال کرنا ہوگا کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں اور عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پانی کی قلت سنگین مسئلہ بن گئی صدر اور وزیراعظم کا فوری اقدامات پر زور
  • پانی کی قلت سنگین مسئلہ، فوری اقدامات ناگزیر ہیں: صدر، وزیراعظم
  • پاکستان میں پانی کی قلت سنگین مسئلہ، فوری اقدامات کی ضرورت ہے، صدرِ ممکت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 پر پیغام
  • پاکستان عالمی برادری کیساتھ توانائی کےتحفظ، ماحولیاتی استحکام کی تجدید کرتا ہے:صدر مملکت
  • آبی وسائل، توانائی کا تحفظ ضروری: صدر، وزیراعظم، ارتھ آور، ورلڈ واٹر ڈے پر پیغامات  
  • مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت
  • گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: وزیرخزانہ