پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمِ سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کے لیے 10 ارب ڈالرز کی امداد کا وعدہ ہوا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم قابلِ عمل منصوبے تیار نہیں کر سکے اور امداد استعمال نہیں کر سکے، کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے ہمیں قابلِ عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا محمد اورنگزیب نے کہا کہ نے کہا کہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف کے ساتھ آئی ایم ایف سے وفاقی وزیر بات چیت
پڑھیں:
برطانیہ، ڈاکٹر محمد فیصل کی برطانوی ڈپٹی پرائم منسٹر سے ملاقات
ویب ڈیسک:برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے آکسفورڈ سنٹر آف اسلامک اسٹڈی میں افطار کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں برطانیہ کی ڈپٹی پرائم منسٹر انجیلا رینر کے ساتھ ایک ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ انجیلا رینر کے ساتھ میری شاندار بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی ایک عظیم دوست اور برطانیہ اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات کی حامی ہیں۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔