پنجاب کی دیہاتی خواتین کے لیے آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام، اپلائی کیسے کریں؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن سے دیہات میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے۔
دیہی خواتین کے لیے ’چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکل‘ کا پہلا جامع پروگرام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ جس کے تحت صوبہ بھر کے دیہات میں 27ہزار خواتین کے لیے ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ پروگرام آن لائن ٹریننگ کے دوران انہیں اسکالر شپ بھی دیا جائے گا۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو 6 ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ انہیں مکمل آئی ٹی،ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟
دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری،آفس آٹو میشن اور سائبر سیکیورٹی سکلز سکھائے جائیں گی۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔
آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پردیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی۔ اور ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔ دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکرو انٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔ دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ psdf.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض اسکل نہیں بلکہ روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین اپنا گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی۔ پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیےمریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیہات کی 27ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ دیہی خواتین کی ڈیجیٹل ٹریننگ سے تعلیم، صنفی مساوات،باعزت روزگار،معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہوں گے۔ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام پنجاب دیہاتی خواتین مریم نواز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف آن لائن ٹریننگ خواتین کے لیے دیہی خواتین کر سکیں گی مریم نواز
پڑھیں:
ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔
ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفکیشن کرائی جا رہی ہے، سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا منفرد نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ٹوئین ٹاور اسی سال مکمل کر لئے جائیں گے، نواز شریف آئی سٹی میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹر ہب بھی قائم ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کو آئی ٹی ایجوکیشن اور روزگار کے مواقع ملیں گے، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی سطح کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں کیمپس قائم کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے نوجوانوں کو خودمختاری، ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
Post Views: 1