مصطفی عامر کا مقدمہ ختم؛ اے این ایف نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد مصطفی عامر (مرحوم) کا مقدمہ ختم کردیا گیا۔
منشیات کیس میں ایس ایچ او اے این ایف نےمقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات پیش کیں، جس میں مصطفی عامر کا نام عامر عرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔
ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے بیان دیا کہ ملزم عامرعرف تیمور کا انتقال ہوچکا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں۔ عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
واضح رہے کہ مصطفی عامر کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ مصطفی عامر اور دیگر ملزمان کیخلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مصطفی عامر اے این ایف
پڑھیں:
لاپتا شہری کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات، سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب
راولپنڈی:اکتوبر 2024ء سے لاپتا شہری کے اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی میں شہری کے مبینہ لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جو کہ جسٹس طارق محمد باجوہ کے روبرو ہوئی۔ لاپتا شہری نور السلام کے بھائی محمد طارق عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے میرے بھائی کو 16 اکتوبر 2024ء کو راجہ بازار سے اغواء کیا، میرے بھائی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اغواء کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
سی ٹی ڈی اور راولپنڈی پولیس نے اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کیں، سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ کسی شہری کو تحویل میں نہیں لیا۔ پولیس نے کہا کہ مبینہ اغواء کار کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمارا بھائی اڈیالہ جیل میں نظر بند ہے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔