پاکستان کی نمائندگی کرنے والا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان کی نمائندگی کرنے والا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان کی نمائندگی کرنے والا فٹبالرمحمد ریاض جلیبیاں بیچنے پر مجبورہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد ریاض ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔
فٹبالر محمد ریاض بے روزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کے لیے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ محکمہ جاتی کھیل بحال ہو لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے مجبور ہوکر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا، محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ فٹبالر محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور اب وہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کی نمائندگی کرنے جلیبیاں بیچنے پر مجبور محمد ریاض
پڑھیں:
معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار: محکمہ زکوٰۃ ختم، 30 کروڑ تقسیم پر ایک ارب 60 کروڑ روپے لاگت آتی تھی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مزید موثر پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے والا معاشرہ بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ وپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے۔ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، پچھلے دو سالوں سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔