یوکرین، برطانیہ اور فرانس جنگ بندی منصوبہ تیار کرنے پر متفق،امریکا کو پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) برطانیہ، فرانس اور یوکرین کے رہنما یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ، جو تیار کئے جانے کےبعد امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت روسی یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لئے اتوار کو لندن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سامنے آئی۔
جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں رہنمائوں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لئے مل کر ایک ایسے نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا جو ایک پوری نسل انسانی کو صرف ایک ہی بار ملتا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ لندن میں اس سربراہی اجلاس سے اچھے نتائج حاصل کرنا ان تمام ممالک کی سلامتی کے لئے بھی ناگزیر ہے جن کے رہنما یہاں موجود ہیں اور ان کے لیے بھی جو یہاں موجود نہیں۔(جاری ہے)
سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ یوکرین میں روس کی شروع کردہ جنگ کے خاتمے کے لئے ایک سیزفائر پلان پر مل کر کام کریں گے۔برطانوی وزیر اعظم کے مطابق یہ جنگ بندی منصوبہ بعد میں امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے لندن سربراہی اجلاس کے اغراض و مقاصد اور یورپی سلامتی سے متعلق اپنی ترجیحات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری توجہ اس بات پر ہے کہ وہ جنگ بندی کے لئے مذاکرات اور امن کی بحالی کے لئے پل کے طور پر کام کر سکیں۔انہوں نے امریکی صدر اور یوکرینی وزیر اعظم کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وہ امن بات چیت کی دو روز پہلے ناکامی کو ایک ایسے موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے بیان بازی کرنے کے بجائےامریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن پر تو اعتماد نہیں کرتا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر جب وہ کہتے ہیں کہ وہ دیرپا امن چاہتے ہیں ، پر مکمل اعتماد کرتا ہوں۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برطانوی وزیر اعظم سربراہی اجلاس کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنیکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
کراچی(آئی این پی ) دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی جس پر پیپلز پارٹی رہنماں نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں ،وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج جاری رہے گا۔
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی
پیپلز پارٹی نے موقف میں کہا کہ ہم ن لیگ یا وفاقی حکومت پر کیسے بھروسہ کرلیں، ایوان صدر اجلاس کیمنٹس غلط جاری کئے گئے، ایک وفاقی وزیر نے یہ منٹس لیک کئے، میڈیا کو وفاقی وزیر نے منٹس دے کر غلط فیڈنگ کی۔ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور اہم وزرا کینال منصوبہ منظوری کی باتیں کر رہے ہیں، ن لیگ پیپلزپارٹی کو عوام اور اداروں سے لڑانے کا کام کر رہی ہے۔
ذرائع پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو 18 اپریل کوکینال منصوبے، وفاقی حکومت کیخلاف تحریک اعلان کریں گے، دوسرے مرحلے میں سکھر اور میرپور خاص میں احتجاج کیا جائے گا، وزیر اعظم منصوبہ ختم کرنیکا اعلان کریں یا سی سی آئی اجلاس میں منصوبہ مسترد کیا جائے۔
کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق
مزید :