اسلام آباد:

ملک میں ٹرانسپورٹ مافیا کےگٹھ جوڑ سے خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے اب چھاپے کے دوران آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے گٹھ جوڑ کرکے کرائے مقرر کرنے اور بڑھانے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ توقع ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جلد آرڈر پاس کیا جائے گا، جس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر کرائے فکس کر رکھے ہیں حالانکہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔

مسابقتی کمیشن نے تنظیموں کو متنبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں آزادانہ مسابقت کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن مسابقتی کمیشن گٹھ جوڑ

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب جمع  کرادیا، جواب اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواست پر سماعت کرنے والے بنچ میں جمع کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اپنے جواب  میں کہا کہ زیرِ بحث آئینی درخواست میں 01 فروری 2025 کو جاری ہونے والے تبادلہ نوٹیفکیشن، 03 فروری 2025 کی سنیارٹی لسٹ، 12 فروری 2025 کو جاری ہونے والے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، اور 08 فروری 2025 کو دیے گئے نمائندگی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جواب کے مطابق جوڈیشل کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کا دائرہ کار آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت مقرر ہے، اور اس کا بنیادی کام سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کی تقرری کرنا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ موجودہ مقدمے کے حقائق بنیادی طور پر آرٹیکل 200 کے تحت ججوں کے تبادلوں سے متعلق ہیں، جس پر کمیشن کا براہ راست اختیار نہیں، جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں، جب بھی سپریم کورٹ معاونت کے لیے بلائے گی ہر ممکن معاونت دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب