بند کمرے میں 100 آدمیوں کو بات نہیں کرنے دیتے، پھر کہتے ہیں سڑکوں پر کیوں آئے؟ مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بند کمرے میں 100 آدمیوں کو بات نہیں کرنے دیتے، پھر کہتے ہیں سڑکوں پر کیوں آئے؟ مفتاح اسماعیل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اور سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانون اور آئین کی پاسداری نہیں کی، بند کمرے میں 100 آدمیوں کو بھی بات نہیں کرنے دے رہے، پھر کہتے ہیں کہ سڑکوں پر کیوں آئے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کہا کہ مسلم لیگ ن والے جب کہتے تھے ووٹ کو عزت دو دراصل وہ آئین کو عزت دو کہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب ان کے پاس کوئی جواز اور کوئی بات نہیں، جب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے تب ہم ساتھ کھڑے تھے۔
سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ سیاست کا کیا مقصد ہے آپ کے پوتے اور نواسے وزیرِ اعظم بن جائیں، سیاسی جمود رہے گا تو ملک اور معاشرے میں عدم استحکام رہے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ راتوں رات موجودہ اسمبلی نے ترامیم پاس کرا لیں، آپ آج ڈر رہے ہیں، اگر ایمانداری سے آتے تو نہ ڈرتے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل بات نہیں
پڑھیں:
ٹانک:بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گرگئی
خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گر گئی۔
اسکول ٹیچرز کے مطابق ٹانک میں جی پی ایس نمبر 4 قطب کالونی کے کمرے کی چھت رات کے وقت گری۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔ منہدم کلاس روم میں 3 مختلف کلاسز کے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق 3 کمروں کے اسکول میں اب 2 کمرے رہ گئے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متبادل جگہ کا بندوبست کرے تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہو۔