شہر قائد میں ڈاکوراج برقرار: ملزمان کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارکے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدارکے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔
فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے پر پیسوں سے بھرا کارٹن اٹھا کر لے جا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سواردوملزمان آتے ہیں اورملازم سے پیسوں سے بھرا کارٹن اسلحے کے زور پرچھین کرفرارہو جاتے ہیں۔
چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے واردات پیر کی رات سوا نو بجے کے قریب پیش آئی۔
ڈاکوؤں کی جانب سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرارہونے کی واردات کا مقدمہ فیروزآباد تھانے چیمبر آفس کامرس کےعہدیدار کے منیجر محمد علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
محمد اکرم رانا نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ سی سی ٹی وی کمیروں اورجدید ٹیکنولوجی کے زریعے ڈاکوؤں تک پہنچا جائے، واردات میں ملوث ڈاکووں کوجلد ازجلد گرفتاراورمیرا ازالہ کیا جائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق طارق روڈدوپٹہ گلی میں کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کی کپڑے کی شاپ ہے اور واردات بھی کپڑے کی شاپ کے باہر پیش آئی ہے، پولیس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کراچی چیمبر ملازم سے
پڑھیں:
کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
کراچی:شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کامران ، فیضان اور عبدالرحمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 3 غیر قانونی پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔