باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔

 "جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

آذربائیجان اور اُزبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دورۂ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی آذربائیجان و ازبکستان کے دورے میں ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور پر اہم بات چیت ہو گی۔

اس منصوبے کے تحت وسطی ایشیاء کی جنوبی ایشیاء سے بذریعہ ریلوے منسلک کرنے پر بات چیت ہوگی۔ اُزبکستان کے دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ازبک صدر شوکت میرزوئیوو اور وزیر اعظم عبداللہ ارئپوو سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے
  • پاک آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی و تجارتی معاہدوں کا امکان
  • وزیراعظم شہباز شریف 24 اور 25 فروری کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کلوسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے