وزیراعظم وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے، بزنس فورم سے خطاب کریں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے

باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔
"جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔