اجے دیوگن نے دریشیم 3 کی تصدیق کردی، کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن 2015 میں ویجے سالگاؤںکار کے کردار میں فلم دریشیم میں اسکرین پر نظر آئے اور اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کیا۔ اس کے بعد 7 سال بعد انہوں نے ’دریشیم 2‘ میں اسی کردار میں واپسی کی اور یہ فلم بھی پہلی فلم کی طرح باکس آفس پر ہٹ تہی۔
اب اجے دیوگن کی جانب سے مداحوں کو خوشخبری سُنائی گئی ہے کہ’دریشیم 3‘ کی تیاری کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اجے دیوگن ایک بار پھر ہدایتکار ابھشیک پٹھک کے ساتھ ’دریشیم 3‘ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجے دیوگن نے ’دریشیم 3‘ کی کہانی سنی اور اس میں موجود پیچیدہ موڑ کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار میں واپس آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)
واضح رہے کہ ’دریشیم 3‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد، اجے ’ڈی ڈی پی ڈی 2‘، ’دھمال 4‘ اور ’رینجر‘ کی شوٹنگ کریں گے۔ ان منصوبوں کے علاوہ، اجے کا 2025 تک کا شیڈول مکمل طور پر بک ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجے دیوگن
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)
انہوں نے لکھا کہ سر منڈوا کر میں نے اپنے آپ کو ان حدود سے آزاد کیا، اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کوئی باغی نہیں لیکن دنیا کے طے کردہ خوبصورتی کے معیارات کو توڑنے کا ارداہ کیا۔
ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےکچھ نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تنقید کی۔