اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نوجوان افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو پاکستان کی افرادی قوت کی آئی ٹی، صنعت، نرسنگ اور دیگر شعبہ جات میں پیشہ ورانہ تربیت اور افرادی قوت کو برسر روزگار و بیرون ملک کھپت کرنے کے حوالے سے آئندہ تین سال کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت پاکستان کا اصل اثاثہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں نرسنگ کی تربیت کیلئے اداروں کی تعداد کو بڑھایا جائے، نرسنگ کی تربیت کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت کیلئے صنعتوں اور مقامی و بین لاقوامی مارکیٹ کی کھپت کو مد نظر رکھا جائے۔
انہوں نے کہاکہ نیووٹیک کو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ہر قسم کی فنڈنگ فراہم کی جائے گی ،نیووٹیک ناقص کارکردگی والے تربیتی اداروں کو بلیک لسٹ اور اچھی کارکردگی والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے۔
اجلاس میں نیووٹیک ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت سمندر پار پاکستانی اور وزارت صحت کی جانب سے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے آئندہ تین سال کا لائحہ عمل پیش کیا گیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیووٹیک رواں برس اب تک 60 ہزار اور جون 2025 تک 1 لاکھ 41 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گا۔ مزید برآں 2026 میں 2 لاکھ 50 ہزار جبکہ 2027 میں 3 لاکھ 37 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیووٹیک کے تحت 29 ہزار سے زائد افراد تربیت حاصل کرکے سعودی عرب میں روزگار حاصل کر چکے جبکہ دسمبر 2025 تک 40 ہزار، 2026 میں ایک لاکھ جبکہ 2027 میں 1 لاکھ 50 ہزار افراد کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرکے سعودی عرب میں روزگار کا ہدف رکھا گیا ہے.

اسی طرح دسمبر 2025 تک دیگر ممالک میں پیشہ ورانہ ہنر سے لیس 50 ہزار پاکستانیوں، 2026 میں 1 لاکھ جبکہ 2027 میں 2 لاکھ افراد کو بیرون ملک روزگار دلوانے کا ہدف رکھا گیا ہے.
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیووٹیک کے ذریعے پاکستانی تربیتی اداروں کی مختلف بین الاقوامی اداروں سے اکریڈیٹیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے جس کے تحت جون 2025 تک 72 بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اکریڈیٹیشن حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے. اجلاس کو ملکی صنعت میں درکار ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کے سروے، جدید نصاب کے اطلاق، مقامی اداروں کی اکریڈیٹیشن اور ٹرینرز کی لائسنسنگ پر پیش رفت و کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ ان تربیتی پروگرامز میں مدرسہ جات کے 2500 سے زائد طلبہ کو تربیت دی جا چکی جبکہ مدارس کے جون 2025 تک 3 ہزار، 2026 میں 20 ہزار اور 2027 میں 30 ہزار طلباء کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ان تربیتی پروگرامز کو چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فراہم کیا جارہا ہے.
اجلاس میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ آئندہ تین برس میں وزارت ملک بھر میں 92 ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی کورسسز میں تربیت اور 21 لاکھ فری لانسرز تیار کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے. اجلاس کو نیشنل آئی سی ٹی اسکلز ایکوسسٹم کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس سے نہ صرف نوجوان مقامی صنعت بلکہ بیرون ملک بھی روزگار کے موجود مواقع سے مستفید ہوں گے۔
اجلاس میں ملک کے نرسنگ شعبے میں تربیتی پروگرامز، نرسنگ کے شعبے کی طلب اور پاکستانی نرسوں کی بیرون ملک روزگار کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں نرسنگ شعبے کی اصلاحات کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا. وزیرِ اعظم نے نرسنگ اسکولز کی تعداد میں اضافے اور موجودہ نرسنگ اسکولز میں تربیت کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین، وزیرِ مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں پیشہ ورانہ تربیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی نوجوانوں کو کے حوالے سے افرادی قوت اداروں کی بیرون ملک میں تربیت اجلاس میں تربیت کی تربیت کے نے کہاکہ کیا گیا ا ئی ٹی

پڑھیں:

آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں 1.14 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
  • پاکستانی نوجوانوں کیلئےبیرون ملک روزگار کا دروازہ کھل گیا