Daily Mumtaz:
2025-04-13@19:18:15 GMT

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور 35 رنز پر ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تاہم توحید ہردوئی کی سینچری اور ذاکر علی کی نصف سینچری کی بدولت بنگال ٹائیگرز 228 رنز بنانے میں کامیاب رہے، تاہم بھارت نے مطلوبہ ہدف 46.

3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو 69 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، روہت شرما 41 رنز بنانے کے بعد تسکین احمد کا شکار بنے۔
ویرات کوہلی نے شبمن گل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا مگر 112 رنز کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ شریس ایئر کی اننگز 15 رنز تک ہی محدود رہی۔
بعد ازاں، وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ آخر تک کریز پر موجود رہے، اس دوران شبمن گل نے اپنی سینچری بھی مکمل کی، وہ 101 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کے ایل راہل نے 41 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور میں اس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا، اوپنر سومیا سرکار کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے ان کا کیچ لیا۔
ساتویں اوور کی دوسری گیند پر مڈل آرڈر بلے باز مہدی حسن میراز بھی صرف 5 رنز بنانے کے بعد 26 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد شامی کی گیند پر شبمن گل نے ان کا کیچ تھاما۔
9ویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر تنزید حسن 25 رنز بنانے کے بعد 35 رنز کے مجموعی اسکور پر اکشر پٹیل کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کو کیچ تھماکر آؤٹ ہوگئے اور اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر مشفق الرحیم کھاتہ کھولے بغیر کے ایل راہول کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
35 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ جانے کے بعد توحید ہردوئی اور ذاکر علی نے 154 رنز کی اہم شراکت قائم کی، اس دوران ذاکر علی نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
تاہم، توحید ہردوئی آخری اوور تک کریز پر ٹکے رہے، اس دوران انہیں فٹنس مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا اور وہ بیٹنگ کرتے ہوئے مشکل میں دکھائی دیے لیکن اس کے باوجود وہ ڈٹے رہے اور اپنی سینچری مکمل کی، وہ آخری اوور میں 100 رنز پر ہی آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ہرشت رانا 3 اور اکشر پٹیل 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل ٹاس کے وقت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، ہم اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، بی پی ایل کھیلنے کے بعد ہمارے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں۔
بھارت کے خلاف تیاریوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی، ہم آج اچھی کرکٹ کھیلیں گے، مجھے امید ہے کہ کھلاڑی پورے اعتماد سے خود پر یقین کریں گے۔
نجم الحسن نے بتایا کہ انہوں نے آج 3 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ دبئی میں فلڈ لائٹس میں بیٹنگ کرنا آسان ہوتا ہے، ہم ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، اب ہم باؤلنگ پر توجہ دیں گے اور دیکھتے ہیں کھیل کس طرف جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے، مڑکر دیکھنے کی گنجائش ہوتی اور تمام ٹیمیں ایسا ہی سوچتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ورون دھون کی جگہ روندر جدیجہ اور ہرشدیپ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا  ۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مجموعی اسکور پر رنز بنانے کے بعد کی گیند پر بنگلہ دیش نے کہا کہ وکٹ کیپر انہوں نے شبمن گل کے ایل پر وکٹ

پڑھیں:

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میںکراچی کنگز نے ملتان سلطانز کودلچسپ مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقرر اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

کپتان محمد رضوان105 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ مائیکل بریسویل 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کامران غلام 36، عثمان خان 19 اور شائی ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈ:

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید
مزیدپڑھیں:اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا
  • کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4وکٹوں سے شکست دیدی
  • ڈھاکہ میں اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
  • پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر