وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سیعالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، حکومت کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کا پاکستان کی آمد پر خیر مقدم کیا اور عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے معاشی و ترقیاتی ایجنڈے کے لئے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026-35 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر خزانہ نے وفد کو العلا کانفرنس میں حالیہ شرکت اور کانفرنس میں اقتصادی استحکام بارے ہونے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ اور وفاقی حکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی بہتری حکومت کی جاری اصلاحات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔

محمد اورنگزیب نے وفد کو بتایا کہ حکومت کی آمدن بڑھانے، توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر توجہ مرکوز ہے، سرکاری اداروں کی تنظیم نو، اور نجکاری بارے اقدامات جاری ہیں ایجنڈے میں اخراجات کو کنٹرول اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کا کاروبار میں کوئی کام نہیں ہے، ایک کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور ایسا ماحول فراہم کریں گے کہ پرائیویٹ سیکٹر معاشی ترقی کی قیادت کرے۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم معاشی اقدامات سے پاکستان کے اقتصادی ترقی میں نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت معیشت کے ہر اہم شعبے پر کامیابی کی جانب گامزن ہے، اصلاحاتی عمل کو جاری رکھا گیا تو اقتصادی صورتحال مزیر بہتر ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عالمی بینک کے وفد کو

پڑھیں:

40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری،عالمی بینک کے وفد کااہم دورہ پاکستان

 اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف
سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی بینک نیگزشتہ ماہ پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک منظور کیا تھا جس کے تحت 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاگیا تھا اس پروگرام کے منظوری میں سابق پرنسپل سیکرٹری ٹوپرائم منسٹراور ورلڈبینک کے ای ڈی توقیرناصرشاہ ،جنہیں وزیراعظم کامشیربنانے کا فیصلہ ہواہے،انہوں نے انتہائی اہم کرداراداکیا، توسیعی فریم ورک کے تحت 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ہے، عالمی بینک کے مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگاواٹ کا اضافہ، ایک کروڑ 20 لاکھ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور 50 کروڑ افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہے، اسی طرح6 کروڑ افراد کو صاف پانی اور صفائی کی سہولتوں کی فراہمی ،3 کروڑ افراد کے لیے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا جب کہ مانع حمل کی رسائی کو 3 کروڑ خواتین تک بڑھانا شامل ہے،سی پی ایف کے تحت سیلاب دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، پاکستان ترقی کررہا ہے‘ وزیرِ خزانہ
  • وزیر خزانہ سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات: اصلاحات کو سراہا، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کا اعلان
  • 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری،عالمی بینک کے وفد کااہم دورہ پاکستان
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
  • وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کو خوش خبری سنادی
  • اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
  • چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات: معاشی ترقی کیلئے حمایت کی یقین دہانی
  • اسلام آباد میں پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کا بین الاقوامی سیمینار
  • ورلڈ بینک کے وفد نے معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف