وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرنے والی بلوچستان کی طالبات نے ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبے دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں۔

بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان کے مختلف کالجز کی طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔

“وزیر اعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif سے بلوچستان کے مختلف کالجز کی طالبات اور فیکلٹی ممبرز کی ملاقات”

ملاقات کرنیوالوں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کے 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ شامل !! pic.

twitter.com/clXwv4y15X

— ???????????????? ???????????????? (@_A_nam) February 19, 2025

ملاقات کرنے والوں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کے 49 طالبات اور 14 خواتین اساتذہ شامل تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طالبات اور فیکلٹی ممبرز کا لاہور آمد پر خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ طالبات کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو روایتی بلوچ شال پہنائی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ایک ہی سال میں پانچ سال کے پراجیکٹ اور پروگرام شروع کرا دیے ہیں، پہلے سرکاری نوازشریف کینسر اسپتال میں بلوچستان کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ فیلڈ اسپتال میں لاکھوں لوگوں کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر ہے، بچوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لیے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں 150 مراکز صحت کو یورپی معیارکے مریم نواز کلینکس میں بدل دیا گیا ہے، ڈائیلاسز کارڈ کے ذریعے گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج اور ادویات کے لیے 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب بھر میں 13 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دے رہے ہیں، ایک لاکھ لیپ ٹیپ دیں گے، بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ ملیں گے اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ دھی رانی پروگرام کے تحت اسپیشل افراد سمیت 1500 جوڑوں کی شادیاں سرکاری اخراجات پر ہوچکی ہیں، میں بہت اچھا ٹریکٹر چلاتی ہوں، کاشتکاروں کو 10 لاکھ روپے سبسڈی پر ٹریکٹر دے رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی پنجاب میں جاری پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔

بلوچستان کے کالجز سے آنے والی طالبات نے پنجاب میں جاری پروگرام اور پراجیکٹس کو سراہا۔ بلوچ طالبات نے کہاکہ پنجاب بلاشبہ باقی صوبوں سے ہر شعبہ میں آگے ہے۔ پنجاب میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر شعبے دوسروں صوبوں سے بتدریج بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، صوبے بھر میں الیکٹرک بسیں کب چلائی جائیں گی؟

ایک بلوچ طالبہ نے کہاکہ بلوچستان میں 40، 50 روپے کی روٹی ملتی ہے، پنجاب میں 12، 13 روپے نرخ ہونے پر خوشی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچ طالبات بلوچستان پراجیکٹس تعریف مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچ طالبات بلوچستان پراجیکٹس تعریف مریم نواز وی نیوز بلوچستان کے مختلف مریم نوازشریف طالبات اور مریم نواز نے کہاکہ

پڑھیں:

بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مر تبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے ہیں، پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • لاہور میں اے آئی یونیورسٹی کا قیام، مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز