ریاض ڈائیلاگ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے،امریکی وزیرخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ریاض ڈائیلاگ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نےریاض کے شمال مغرب میں واقع الدرعیہ پیلس میں امریکا روس سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد کہا کہ امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کے لیے اعلیٰ سطح پر کام شروع کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے رعایت ہونی چاہئے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،امریکا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشنز کو دوبارہ فعال کرے گا۔انہوں نےکہا کہ ریاض مذاکرات یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے پہلا قدم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی صدر واحد رہنما ہیں جو یوکرین میں جنگ کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ یورپ سمیت ہر کسی کے فائدے کے لیے اس تنازعے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپ کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیےڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں پر شکریہ ادا کرنا چاہیے۔مارکو روبیو نے زور دے کر کہا کہ عالمی امن عمل میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین پر وسیع تر مشاورت پر کام شروع کرے گا۔جہاں تک امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات کا تعلق ہےتو انہوں نے اشارہ دیا کہ اس کے لیے کوئی خاص وقت نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ ہم اپنے درمیان موجود مسائل کے بارے میں روس سے بات کریں گے، دونوں ممالک کو اپنے مسائل پر بات کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کی ضرورت ہے۔ امریکااور روس کے درمیان کام کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ہم روس کے ساتھ مذاکرات کی رفتار میں اضافہ کریں گے۔دوسری طرف امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والز نے کہا کہ امریکا یوکرینی علاقے کے مسئلے پر بات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم روس کے ساتھ بات چیت کی رفتار میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ یوکرین کے حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت اآئندہ ہفتے جاری رہے گی۔امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتین کی ملاقات متوقع ہے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یورپ جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یورپ کو نیٹو میں مزید تعاون کرنا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ نے مذاکرات کی میزبانی پر سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ امریکا اور روس مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شرکت کی۔ اس میں روسی صدارتی معاون یوری اُشاکوف، روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے چیئرمین کرِل دیمتریوف، امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی مشیر مائیک والٹز نے شرکت کی۔اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت موسیٰ العیبان نے بھی شرکت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے انہوں نے اس روس کے ساتھ کہ امریکا نے کہا کہ اور روس کرے گا
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم بتادیے
کراچی:نیوزی لینڈ کے بلے ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک اچھا حریف ثابت ہوا ہے، چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف رہے گی، ہم نے بڑے اسکور والے اہداف عبور کر کے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بدھ کو میچ میں بھی اگر ایسا ہوا تو ہم فتح پانے کی کوشش کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ وکٹ قدر مختلف ہوگی۔
لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کراچی کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، کراچی میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوئے ہیں،عام طور پر ان وکٹوں پر اسپنرز کامیاب رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے کامیابی کی جستجو کریں گے،لاہور میں انجری کا شکار ہونے والے را چن رویندرا تیزی سے فٹ ہو رہے ہیں،پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت کا امکان روشن ہے۔