ٹرمپ کیساتھ مل کر کام کرینگے: موخر ادائیگی پر تیل، سعودیہ نے مدت بڑھا دی: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجب طیب اردگان انٹرچینج کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور کہا ہے کہ رجب طیب اردگان انٹرچینج کی تکمیل سے جڑواں شہروں کے لوگوں کو سہولت ہو گی، جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے مزید منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں رجب طیب اردگان (ایف ایٹ اسلام آباد) انٹرچینج ٹریفک کیلئے کھولنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، ارکان قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ فلائی اوور، یوٹرن اور سڑکوں کی تعمیر کے اس منصوبہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت حاصل ہو گی۔ وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور منصوبہ سے منسلک دیگر حکام کو محسن نقوی سپیڈ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، قلیل مدت میں منصوبہ کی تکمیل لائق تحسین ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، 84 دنوں میں مجوزہ لاگت سے بھی کم لاگت میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مزید منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو فوری طور پر مکمل کرنا اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بہت ضروری ہے، اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، اس افتتاحی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو بھی بھجواؤں گا جو پاکستان کے دوست اور بہی خواہ ہیں، ترکیہ صدر کی آمد پر اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، ان کو پیغام پہنچائیں گے کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک اور بہترین دوست ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس منصوبہ کو بجٹ میں مختص رقم سے بھی کم لاگت اور ریکارڈ مدت میں اسے مکمل کیا گیا ہے، اس منصوبہ سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کی تکمیل کا دورانیہ 180 روز مقرر کیا گیا تھا لیکن اسے 84 دنوں میں مکمل کر لیا گیا، اس منصوبہ میں ایف ٹین سے منسلک 4.
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بزنس کے ماحول کے حوالے سے 55 فیصد پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور یہ گیلپ کا سروے ہے، جو کافی معتبر ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہے اور مزید محنت کرنی ہے، تین چار ماہ بعد بجٹ آئے گا، اب ہمیں اڑان پاکستان اور ہمارا ’ہوم گرون‘ ایجنڈا ہے، اس پر فی الفور کام شروع کر دینا چاہیے۔ اگر ہم مل کر شبانہ روز محنت کریں گے تو ہماری معاشی ترقی کا پہیہ بڑی تیزی سے گھومنا شروع ہو جائے گا، یقیناً اس کے لیے ملک کے اندر سازگار حالات انتہائی ضروری ہیں، ابھی چند دن قبل لاہور میں ایک شہید لیفٹیننٹ حسن اشرف کی نماز جنازہ ادا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 21 سال کا نوجوان بچہ خارجی دہشت گردوں کے تعاقب میں اس نے وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دی لیکن شہادت سے پہلے 6 خوارج کو ہلاک کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ قربانیاں ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہئیں، انہی کی بدولت پاکستان میں امن قائم ہوگا اور پاکستان ضرور ترقی کی راستے پر گامزن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عالمی بینک کا وفد مجھے ملا، 9 ڈائریکٹرز آئے ہوئے تھے، انہوں نے پاکستانی کے معاشی اشاریوں کے حوالے سے یک زبان ہو کر ستائش کی، اور انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کے ریفارم ایجنڈے پر نہ صرف مطمئن ہے بلکہ انہوں نے بڑے شاندار انداز میں تعریف کی۔ ہمیں ان تعریفی کلمات کو سن کر بیٹھنا نہیں ہے بلکہ اسے اور آگے لے کر جانا ہے، پاکستان ضرور آگے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو سعودی ولی عہد کے خط سے آگاہ کیا۔ سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر دس کروڑ ڈالر ماہانہ پٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی۔ 39 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کے سمندری وسائل کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے کامران جہانگیر کی بطور ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی کی منظوری دیدی۔ نیشنل کمشن برائے انسانی حقوق میں ممبر تعیناتی کیلئے 6 ناموں کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے صومالیہ کے نیشنل آئیڈنٹیٹی سسٹم کے معاہدے میں توسیع کی منظوری بھی دیدی۔ ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور ایم ڈی کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی کی رجسٹریشن کی درخواست پی ایم سی بھجوانے کی منظوری دیدی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمشن بنانے کی منظوری دیدی گئی۔ ان لینڈ ریونیو اپیلٹ ٹریبونل رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 17 فروری کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی منظوری دیدی گئی رجب طیب اردگان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اسلام ا باد پاکستان کے کابینہ نے نے کہا کہ انہوں نے کی تکمیل کیا گیا کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
شکرگڑھ‘ اسلام آباد‘ لاہور (دلشاد شریف سے+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے موثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ امریکی کانگریس اراکین کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشن ڈیوڑھی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ محسن نقوی، امریکی کانگریس اراکین تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس اراکین کے وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا۔ بابا گورونانک دیو جی سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کو گوردوارہ صاحب کرتا رپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جوناتھن جیکسن نے گوردوارہ صاحب میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کو سروپا پہنایا گیا اور کرپان پیش کی گئی۔ محسن نقوی اور امریکی وفد سے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ملاقات کی۔ سکھ برادری نے محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ وفد نے سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ امریکی کانگریس اراکین کے وفد نے کرتار پور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں سہولتوں کو سراہا۔ محسن نقوی اور امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سکھ یاتریوں کیلئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا ہے۔ پاکستانی محبت کرنے والے اور پرامن لوگ ہیں۔ ادھر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاکستان کی معاشی صلاحیتوں، صدر ٹرمپ کی ٹیرف معطلی اور ٹیکنالوجی، معدنیات و قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ بیرسٹر دانیال نے کہاکہ ٹیرف ریلیف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو تاریخی رفتار دینے کا بے مثال موقع ہے۔ دہشتگردی‘ پائیدار حل کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا۔ امریکی اراکین کانگریس نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہمیں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔ مل کر کام کریں گے، رکن کانگریس جوناتھن لوتھر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع ہے۔