2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) 2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا، جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تجارتی صورتحال میں جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.
(جاری ہے)
مالی سال 2025 کے 7 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا، اور اس مدت میں تجارتی خسارہ 13 ارب 50 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
اس دوران ملکی مجموعی ایکسپورٹس 19 ارب 58 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں، جبکہ مجموعی درآمدات 33 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے 7ماہ (جولائی 2024 تا جنوری 2025) ملکی برآمدات میں ایک ارب 77کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔7ماہ میں برآمدات 10فیصد اضافے سے 19.55ارب ڈالر ہوگئیں، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 10.60فیصد اضافہ ہوا جو 10ارب 77کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9ارب 73کروڑ ڈالر تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا جنوری غذائی اشیا ء کی برآمدات 4ارب 61کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 8.17فیصد اضافہ ہوا، باسمتی چاول کی ایکسپورٹ 3.37فیصد اضافے سے حجم 2 ارب 19کروڑ ڈالر ہوگئیں۔مچھلی، تمباکو، چینی، گوشت اور مصنوعات کی ایکسپورٹ بھی بڑھ گئی، پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحہ جات، آئل سیڈز کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 85فیصد اضافے سے 33کروڑ 90لاکھ ڈالر رہیں، گلوز، لیدر مصنوعات سمیت دیگر مینوفیکچرنگ کی برآمدات میں 9.23فیصد اضافہ ہوا، کارپٹ، کھیلوں کے سامان کی برآمدات 2ارب 51کروڑ ڈالر رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ لیدر مصنوعات کی مجموعی برآمدات 35کروڑ 33لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، چمڑے کے جوتے، کینوس اور لیدر گارمنٹس کی برآمدات بھی بڑھ گئیں، کیمیکلز، فارم مصنوعات کی برآمدات 10فیصد اضافے سے 93 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب ڈالرز تک پہنچ تک پہنچ گئیں فیصد سالانہ کی برا مدات مصنوعات کی اضافہ ہوا کے دوران مدات میں اضافے سے
پڑھیں:
مارچ 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں
مارچ 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں اور اس مد میں 4.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں اور ماہ بہ ماہ بنیادوں پر بالترتیب 37.3 فیصد اور 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر، جولائی تا مارچ مالی سال 25 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر سے رقوم کی آمد 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28.0 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ جولائی تا مارچ مالی سال 24 میں 21.0 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
مارچ 2025 کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (987.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (842.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (683.9 ملین ڈالر) اور امریکا (419.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا برطانیہ ترسیلات زر سعودی عرب مارچ 2025 متحدہ عرب امارات وزارت خزانہ