وزیراعظم کا عالمی بینک سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جبکہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیرعظم شہباز شریف نے کہاکہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ 7 دہائیوں پر محیط ہے، عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا جبکہ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔
عالمی بینک کے وفد کے شرکا نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
عالمی بینک کے وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا معاشی اصلاحات کی جانب سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ وفد اپنے دورے کے دوران سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کی منظوری دے دی، جس کے تحت ملک کو 40 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
عالمی بینک 40 ارب ڈالرزکا تقریباً 3 چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا جبکہ باقی ماندہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے، عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے شکر گزار ہیں، معیشت کی بہتری کا سہرا ٹیم کی کوششوں کو جاتا ہے، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کے لئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں جبکہ ایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹائزیشن پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں، ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے جو تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت کے منفرد نظام کے تحت کام کرتا ہے، قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے۔
2036 سے ٹائم ٹریول کرکے واپس آنے کے دعویدار شخص کی وہ پیشگوئیاں جو درست ثابت ہوئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے پاکستان میں کے تحت
پڑھیں:
وزیرداخلہ کی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کی،سرمایہ کاروں کے تحفظ ،سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا ،ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے،پاکستان میں سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں،بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے،ہمارا دین اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے،سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔
وفد نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔