جماعتِ اسلامی کا کراچی میں جمعے کو احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، جمعے کو شہر میں احتجاج کریں گے۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے، ہیوی ٹریفک کے حادثات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں روڈ سیفٹی قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، ایک طرف اوور لوڈنگ ہے تو دوسری طرف ناتجربہ کار ڈرائیور ہیوی ٹریفک چلا رہے ہیں۔
کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے.
منعم ظفر نے کہا شہر سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کب ہو گا؟ اس شہر میں کسی کو نہیں پتہ، کراچی کے شہری ٹیکس بھی دیں اور پھر بھی پانی بھی خرید کر پیتے ہیں، امیرِ جماعتِ اسلامی نے اعلان کیا کہ جمعے کو شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کریں گے۔
شہرِ کراچی میں ٹرانسپورٹ سہولتوں کی کمی پر بات کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کو 15 سو سے زائد بسوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہِ پاکستان پر پوری رات ہیوی ٹریفک رواں دواں ہوتا ہے، این ایچ اے کی جانب سے بھی ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس شہر میں 1986ء سے لے کر ابھی تک اسی طرح جلاؤ گھیراؤ ہوتا رہا ہے اور تمام پارٹیاں شاہانہ خرچوں کے لیے یکجا ہوتی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلامی کراچی منعم ظفر ہیوی ٹریفک کراچی میں نے کہا
پڑھیں: