مخصوص ٹولے نے خیبر پختونخواکوکرپشن کا گڑھ بنا دیا ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

مردان(آئی پی ایس )رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں کیپٹن(ر)محمد صفدرنے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان کے مشران نے پاکستان کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، مسلم لیگ ن کے کارکن ہر دورمیں استقامت کیساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں تنظیم سازی کریں گے، مسلم لیگ(ن)کا ہرکارکن نوازشریف کا فخرہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سے عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک ٹولے نے صوبے کوکرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مارکرنے والے خیبرپختونخوا بھی لوٹ کرکھاگئے، بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نے ملک کوبہت نقصان پہنچایا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹولے نے کا گڑھ

پڑھیں:

قومی قیمتی وسائل کا زیاں کب تک؟

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دے گی۔ نجکاری میں تعطل قبول نہیں ہے۔موجودہ صورتحال میں لگتا ہے کہ قیمتی وسائل کا زیاں اور بعض اداروں کی نجکاری میں تاخیر حکومت کی مرضی اور اجازت سے ہو رہی ہے جس کی اب مزید اجازت نہیں دی جائے گی اور اب تک جو نقصان ہو چکا ہے وہ برداشت کر لیا جائے گا جو حکومت کی اجازت سے ہی ہوا ہوگا جس کا زیاں روکنے کا اب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے اور جن کی وجہ سے یہ نقصان ہوا انھیں کچھ کہا جائے گا نہ قومی نقصان کے ذمے داروں کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ اداروں کے ذمے دار قومی وسائل کو نقصان پہنچا چکے اس کی سزا متعلقہ اداروں کے ذمے داروں کو نہیں بلکہ عوام کو ہی بھگتنا پڑے گی کیونکہ ملک کو پہنچنے والے نقصانات کا خمیازہ اب تک عوام ہی بھگت رہے ہیں اور ان نقصانات کا زیاں مزید بھی عوام ہی بھگتیں گے اور قومی اداروں کو نقصانات پہنچانے والے محفوظ رہیں گے۔

ملک میں تین غیر سول ادوار کے علاوہ جوسول حکومتیں قائم ہوئیں، ان میں 1988 کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے تین تین بار اور پاکستان مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ قائد اعظم اور پی ٹی آئی کو ایک ایک بار حکومت کا موقعہ ملا مگر مسلم لیگ قائد اعظم نے پہلی بار اپنی اقتداری مدت پوری کی تھی۔

مسلم لیگ جونیجو جنرل ضیا الحق کے دور میں بنوائی گئی تھی مگر جنرل ضیا نے اختلافات کے باعث وقت سے پہلے جونیجو حکومت ختم اور اسمبلی توڑ دی تھی مگر جنرل پرویز نے اپنے اقتدار میں مسلم لیگ قائد اعظم نہ صرف بنوائی تھی بلکہ اس کی اسمبلی کی 5 سالہ مدت پوری بھی کرائی تھی اور (ق) لیگ کے پہلے وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہو کر قومی اسمبلی نہیں توڑی تھی بلکہ غیر سیاسی وزیر اعظم شوکت عزیز سے (ق) لیگی حکومت کی مدت پوری کرائی تھی ، درمیان میں ڈیڑھ دو ماہ کے لیے چوہدری شجاعت کو بھی نگران وزیر اعظم بنایا گیا تھا اور (ق) لیگ کی 5 سالہ حکومت پر کرپشن کے اتنے الزامات نہیں تھے جتنے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتوں پر سویلین صدر غلام اسحاق خان اور سردار فاروق نے لگا کر (ن) لیگ کی دو اور پیپلز پارٹی کی دو حکومتیں کرپشن کے الزامات میں برطرف کی تھیں جب کہ 1999 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنرل پرویز نے برطرف کی تھی اور یہ دونوں پارٹیاں اپنی اقتداری مدت پوری نہیں کر سکی تھیں۔ جنرل پرویز تو گیارہ سالوں میں دو دو بار حکومتوں کے وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگاتے تھے اور انھوں نے دونوں سابقہ وزرائے اعظم کو نہ صرف جلا وطن ہونے پر مجبور کیا بلکہ وہ دونوں کی سیاست ختم نہیں کر سکے اور 2008میں پیپلز پارٹی اور 2013 میں مسلم لیگ کو تیسری بار عوام نے منتخب کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے برعکس پی پی کی دو بار کی حکومت میں مشہور تھا کہ پی پی کی حکومتوں میں پیسہ بھی ہوتا تھا اور روزگار بھی۔ 2007 میں پی پی کا نعرہ تھا کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی مگر مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا نہیں تھا۔ پی پی کی حکومت لوگوں کو ملازمتیں دینے میں مشہور تھیں اور ہر سرکاری ادارے میں جگہ نہ ہونے کے باوجود اندھا دھند سرکاری بھرتیاں ہوتی تھیں۔ بے نظیر بھٹو کے بعد مسلم لیگ ن کے دور میں نئی ملازمتیں اپنوں کو کم ملیں اور پی پی حکومتوں میں بھرتی بے دریغ ملازمین بڑی تعداد میں نکالے جاتے جو پی پی اقتدار میں آ کر انھیں پھر بحال کر دیتی تھی۔

غیر سول حکومتوں کے برعکس سیاسی حکومت میں ہر سیاسی پارٹی نے اپنے جیالوں، متوالوں کو سرکاری ملازمتیں دیں۔ (ق) لیگی سندھ سے تعلق رکھنے والے وزیر ریلوے نے حد کردی تھی اور بڑوں کے علاوہ نچلی سطح پر اپنے حلقے کے ساٹھ ہزار افراد ریلوے میں بھر دیے تھے جس کا بیان ان کے بعد آنے والے پنجاب کے وزیر ریلوے نے دیا تھا کہ کہیں جگہ ہی نہیں تو میں اپنے لوگوں کو کہاں سے ملازمتیں دوں جو ان کا بھی حق ہے۔

(ن) لیگ سے کہیں زیادہ جیالے پی پی حکومتوں میں بھرتی کیے گئے، پی آئی اے، اسٹیل ملز و دیگر سرکاری اداروں کی تباہی بھی سیاسی حکومتوں میں ہوئی، پی آئی اے مسلسل خسارے میں، اسٹیل ملز سالوں سے بند اور یہی حال نقصان میں جانے والے سرکاری اداروں کا ہے جن کی فروخت یا نجکاری میں پیپلز پارٹی بڑی رکاوٹ ہے جس کا منشور ملازمتیں دینا اور (ن) لیگ کا منشور سرکاری اداروں سے فاضل ملازموں کو نکالنا۔ کہیں اپنے بھرنے کے لیے ڈاؤن سائزنگ ہے اور گولڈن شیک ہینڈ کے ذریعے ہزاروں افراد (ن) لیگ حکومت میں فارغ ہوئے کیونکہ ادارے مسلسل نقصان میں تھے۔

2018 میں آنے والی پی ٹی آئی حکومت نے ملازمتیں دے کر باقی حد پوری کردی تھی جس کے وزیر اعظم نے دنیا بھر سے اپنے دوستوں کو بڑے سرکاری عہدے دے کر نوازا تھا۔ انھوں نے اپنی وفاقی اور دو صوبائی حکومتوں میں سوشل میڈیا کو سب سے زیادہ ترجیح دی اور اپنی سوشل میڈیا ٹیموں میں ہزاروں افراد بھرتی کرائے جن کا کام اب بھی اپنے بانی کی تعریفیں، حکومت اور اداروں کو بدنام کرنا ہے جن پر کروڑوں روپے ہر ماہ خرچ کیے جاتے تھے اور یہ کام کے پی میں 11 سالوں سے جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے تباہ ہی نہیں بلکہ اسے دنیا میں بدنام کرایا اور خود مزے میں ہیں۔

ہر ادارے میں لاکھوں افراد فالتو اور اضافی ہیں مگر پیپلز پارٹی کسی کو بے روزگار کرنے کی مخالف ہے اور اتحادی حکومت پی پی کے باعث مجبور ہے اور عوام کے قیمتی وسائل ضایع ہو رہے ہیں اور سیاست کے باعث مزید ہوتے رہیں گے اوراتحادی حکومت محض بیان بازی کے کچھ نہیں کر سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی قیمتی وسائل کا زیاں کب تک؟
  • بارکھان واقعہ میں قتل ہونے ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد اسحاق کی نمازہ جنازہ امامبارگاہ ممتاز آباد میں ادا
  • تسمانیہ کے ساحل پر 157 ڈولفنز پھنس گئیں
  • معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور
  • دیکھ……………اقبال
  • مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آنے کی تجویز
  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات
  • پختونخوا: ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
  • میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
  • میرپورماتھیلو،ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی رقم کی ادائیگی