حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ اور6 نئے کینالز کے خلاف 16 فروری کو بھٹ شاہ میں ملک گیر ہاری کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کمیٹی کا اجلاس سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفی چانڈیو کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری دریا خان زئور، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، اسماعیل خاصخیلی، علی نواز ڈاہری، اظہار داؤدپوٹو، عالم لغاری، ڈھول فقیر، مظہر میر جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور سندھی ہاری تحریک کے تعاون سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل (16 فروری کو) منعقد ہونے والی ہاری کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین کسان شریک ہوں گے۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سرائیکی وسیب کے ہاری رہنما کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اجلاس میں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے جدوجہد کا درس دیتے ہیں۔ سندھ کی زمین اور دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے لطیف کی نگری میں ملک گیر ہاری کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھ کی 13 لاکھ ایکڑ زمین سمیت پورے ملک کی 48 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔ زمینوں پر قبضہ کر کے زمین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جا رہی ہے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھیوں سے ان کے آباؤ اجداد کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں، اسی طرح سرائیکی بیلٹ اور بلوچستان کے عوام سے بھی زمینیں ہتھیائی جا رہی ہیں۔دوسری جانب ایس ایس ٹی اور سجاگ بار تحریک کی جانب سے بھٹ شاہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دیواروں پر وال پوسٹرز چسپاں کرنے اور ہینڈ بل تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کارپوریٹ فارمنگ تحریک کے

پڑھیں:

کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی کے نوٹس پر پیش

کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔

نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔

ایف آئی اے افسر نے کہا نادیہ حسین کو مشورہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کمرے سے باہر بھیج دیا۔ 

یاد رہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ  بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نادیہ حسین اور ان کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی اے کے نوٹس پر پیش
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے جارہی ہیں، وزیراعظم
  • آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے جارہی ہیں، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی
  • کیا ایشوریہ رائے کی بیٹی ارادھیا بچن بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؟
  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ
  • ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائیاں، حوالہ ہنڈی کے 2 ملزمان گرفتار
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت 
  • حکومت سندھ پاکستان کے معاشی حب کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے، احسن اقبال
  • اداکارہ نادیہ حسین ایف آئی اے میں پیش، بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے دفتر میں بجلی چلی گئی، ذرائع
  • کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی کے نوٹس پر پیش