جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیسا، منصور علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینئرترین جج کا کہنا تھا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں، باقی تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔ سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ آپ لوگ کام نہیں کرتے۔؟ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تو حلف برداری کے بعد چائے پینے آیا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کے خلاف ریفرنس آ رہا ہے۔؟ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ ریفرنس جب آئے گا تب دیکھی جائے گی، کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، اللہ مالک ہے، ڈرے تو وہ جس نے کچھ کیا ہو۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں، باقی تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں 6 نئے مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوتعینات ججز سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، اٹارنی جنرل، ججز کے اہلخانہ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار کونسل کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ حلف برداری کیا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کردی
سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کر دی، کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عدالتی امور کو مزید منظم بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کر دی اور جسٹس یحییٰ آفریدی کیس مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔چیف جسٹس کی منظوری سے سپریم کورٹ رجسٹرار محمد سلیم خان نےآفس آرڈر جاری کر دیا ، کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر ،جسٹس شاہد بلال ،جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں۔ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ، کیس مینجمنٹ کمیٹی سپریم کورٹ میں مقدمات کی موثر نگرانی کرے گی۔نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن 14 فروری 2025 کو جاری ہوا ، کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عدالتی امور کو مزید منظم بنانا ہے ، پرانے حکم نامے کی جگہ نیا آفس آرڈر نافذ العمل ہو گیا ہے۔