بی سی سی آئی کی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے پر کاٹنے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے حال ہی میں نظم وضبط، یکجہتی اور ٹیم کے مثبت ماحول کو یقینی بنانے کی غرض سے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بھرپور تجاویز شامل تھیں۔
اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ 10 نکاتی ضابطہ ہیڈ کوچ کے لیے بھی مشکلات کھڑی کرنے والا ہے۔
بی سی سی آئی کے نئے قوانین کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے نجی معاونین یا منیجرز کو ٹیم کی بس میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ ہی وہ اس ہوٹل میں رہ سکیں گے جہاں سپورٹ اسٹاف یا کھلاڑی ٹھہرے ہوئے ہوں گے۔
گوتم گمبھیر کے پرسنل اسسٹنٹ (جو آسٹریلیا میں پوری بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران ان کے ساتھ ساتھ رہے تھے) کو ٹور کے بعد بی سی سی آئی کے عتاب کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بورڈ چاہتا ہے کہ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کےد وران ایسا کوئی معاملہ پیش نہ آئے۔
رپورٹس کے مطابق اب سپورٹ اسٹاف کے پی اے اس ہوٹل میں نہیں رہ سکیں گے جس میں ٹیم ٹھہری ہوگی۔
دورہ آسٹریلیا کے دوران گوتم گمبھیر وہ واحد کوچنگ اسٹاف تھے جن کے پاس پرسنل اسسٹنٹ تھا۔ اب بورڈ کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے ضوابط کے بعد گوتم گمبھیر ایسا نہیں کر سکیں گے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد بی سی سی آئی کے عہدے دار نے گوتم گمبھیر کے پی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کا پی اے اس گاڑی میں کیوں بیٹھا ہوا تھا جو سلیکٹرز کے لیے مختص تھی۔ سلیکٹرز کسی تیسرے غیر متعلقہ شخص کے سامنے ٹیم کی بات نہیں کر سکتے۔ اس کو ایڈیلیڈ میں بی سی سی آئی کے ہاسپیٹیلیٹی بکس میں جگہ کیوں دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بی سی سی ا ئی کے گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ
پڑھیں:
قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ رجیم چینج جب ہورہی تھی تو اس وقت مارشل لا کی تیاری ہوگئی تھی، قمر باجوہ نے مارشل لا کی تیاری کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو پی ٹی آئی نے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر کے سامنے مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا لیکن انہوں نے جمہوریت کو چلنے دیا، اگر پی ٹی آئی سے بدلہ لینا ہوتا تو آرمی چیف کے لیے بہت ہی آسان تھا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اچھے نفیس انسان اور حفظ قرآن ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پیکا قانون حکومت نے بنایا ہے اور اس کی ذمہ داری لینی چاہیے، حکومت کو اپنا وزن اٹھانا پڑے گا ورنہ اس تاثر کے ساتھ آگے نہیں چل سکتے۔سینیٹر نے کہا کہ حکومت نے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے توکھڑی ہو کسی اور پر الزام نہ لگائے۔