کوئٹہ؛ کول مائنز ایریا میں بم دھماکا، سوات کے 9 مزدور جاں بحق، کئی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)کول مائنز ایریا میں بم دھماکے میں سوات کے 9 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی شاہراہ کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کول مائنز ایریا میں

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا، اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے سوات اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں محسوس ہوئے، جس کے نتیجے میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ ،پابندی کے باوجود ٹرالی مزدور رائس کینال سے ریت بھر کرلے جارہے ہیں
  • جاپان: سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قید
  • سوات میں ایک اور زلزلہ، پاکستان میں پے در پے زلزلوں سے عوام میں خوف و ہراس
  • قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھنے سے 7 مزدور ہلاک
  • سوات بھی زلزلے سے لرزاٹھا، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
  • خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
  • باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ایک شخص جاں بحق