Jasarat News:
2025-02-19@01:37:43 GMT

تائیوان: شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک ‘7زخمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

تائیوان: شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک ‘7زخمی

تائیوان میں دھماکے سے شاپنگ مال کی درمیانی منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے شہر تائی چنگ میں شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔دھماکا شاپنگ مال کی بارہویںمنزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں 5 افراد کی جانیں گئیں اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ ممکنہ طور پر دھماکہ ریستوران میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کے رہنما لائی چِنگ نے دھماکے کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاپنگ مال

پڑھیں:

امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی، 9 افراد ہلاک

امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔

گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ : ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق
  • مصر: قاہرہ میں عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک
  • امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی، 9 افراد ہلاک
  • امریکا میں موسم سرما کے طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک
  • مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہوگئے
  • نئی دہلی: ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • مالی میں سونے کی کان دھنس گئی، 48 افراد ہلاک
  • مالی: سونے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی ، 48 مزدور دب کر جان کی بازی ہار گئے
  • نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں اٹھارہ افراد ہلاک
  • نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد ہلاک