Jasarat News:
2025-02-13@13:04:54 GMT

صوابی: باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

صوابی: باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کرلی

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں گھر کے اندر قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا، ملزم کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی، بچوں کی عمریں 8،10،12  اور 2 سال تھیں، لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی جبکہ ناراض ماں کو منانے کے لیے کافی جرگے بھی کئے گئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بیوی راضی نہ ہوئی تو ظالم باپ نے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی، خود کشی کرنے والے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حافظ قرآن تھا، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خودکشی بچوں کو باپ نے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں موسم سرد، بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں  بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک، پاراچنار میں منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل نہیں امتحان پر توجہ دو؛ والدین کے غصہ ہونے پر 15 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی
  • صوابی: بیوی کی ناراضی پر دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی
  • صوابی: باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
  • صوابی: درندہ صفت باپ نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی
  • سنگدل باپ نے اپنے 4 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
  • صوابی میں باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی
  • صوابی میں مکان سے باپ اور اس کے 4 بچوں لاشیں برآمد
  • خیبر پختونخوا میں موسم سرد، بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری
  • بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی