امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر ،عوام اور تاجروں کو درپیش شدید مشکلات و دیگر شہری مسائل کے حوالے سے کریم آباد انڈر پاس (مینا بازار) پر پریس کانفرنس سے خطاب جبکہ دوسری جانب انڈر پاس کا دورہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے شہریوں و تاجروںکامعاشی قتل بند کیا جائے ، طویل عرصے سے تعمیری تعطل کا شکار کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں ، اسلام آباد میں 3انڈر پاسز صرف 72دن میں مکمل اور ان سے متصل 14کلو میٹر سڑکیں بھی بن جاتی ہیں لیکن کراچی میں تعمیراتی
منصوبوں کی تکمیل کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوتی ، ریڈ لائن منصوبہ بھی شہر یوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے ، سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مجرمانہ غفلت بے حسی نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور تاجر و کاروباری طبقہ بھی شدید پریشان ہے ، مینا بازار کریم آباد اور اس سے متصل علاقے میں کاروبار تباہ ہو گیا ہے ،جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی اور گٹر بہہ رہے ہیں ۔ سندھ حکومت 17برس میں صرف 300بسیں چلا سکی ، پورے شہر میں ٹرانسپورٹ کا کوئی مؤثر نظام نہیں ،عوام چنگ چی رکشوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ،خونی ڈمپر اور ٹینکرز شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں ،گزشتہ 42دن میں 104 افراد ڈمپر و ٹینکر سمیت دیگرحادثات کا شکار ہوئے ہیں ،شہر کسی فساد اور جلائو گھیرائو کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہیوی ٹریفک کے اوقات ِ کار ، نقل و حرکت، ٹریفک قوانین کی پابندی ، روڈ سیفٹی ایکٹ اور موٹروہیکل لا پر عمل درآمد کرانا سندھ حکومت اور پولیس کی ذمے داری ہے جس میں وہ ناکام ثابت ہو گئی ہے ،گزشتہ دنوں ڈمپر ، ٹینکر اور ٹرالوں کی زد میں آکر اپنی جان گنوانے والے تمام شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے ، ہیوی ٹریفک کے شہر میں نقل و حرکت کے اوقات اور ناکارہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے رشوت کا عمل دخل بند کیا جائے اور کراچی کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، سندھ حکومت ، صوبائی وزرا اور قابض میئر صرف دعوئوں و اعلانات کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ کراچی کے شہریوں اور تاجروں کو ریلیف مل سکے ۔جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں اور تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،ان کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے قانونی محاذ ہو یا سڑکوں پر احتجاج ہر قسم کے آئینی و قانونی اور جمہوری آپشن استعمال کریں گے ۔آئندہ 15 دن کے دوران شہر بھر میں جماعت اسلامی عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور شہر کے نوجوانوں ، عام شہریوں اور تاجروں کے ریلیف کے لیے جدو جہد مزید تیز کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کریم آباد انڈر پاس مینا بازار پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ہمراہ امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج،ڈپٹی پارلیمانی لیڈربلدیہ عظمیٰ کراچی قاضی صدر الدین، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ،ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، صدر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری محمود حامد، ناظم علاقہ ویوسی چیئر مین عبید احمد خان سمیت مختلف یوسیز کے چیئر مین ، کریم آباد کے دکانداروں کی یونین کے عہدیداران و دیگر بھی موجود تھے ۔منعم ظفر خان نے تعمیری تعطل کا شکار انڈر پاس کا جائزہ لیا اور دکانداروں و تاجروں سے ملاقات بھی کی ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ ہنگامی طور پر شہر کی سڑکوں کی استرکاری کی جائے ، ناردرن بائی پاس جو ہیوی ٹریفک کے لیے بنایا گیا تھا ،ایسا کیوں ہے کہ شہر کا ہیوی ٹریفک رات سے پہلے ہی ناظم آباد ،لیاقت آباد اورپوری شاہراہ پاکستان سے گزرتا ہے ،وفاقی محکمہ این ایچ اے کے تحت بنائے جانے والے ناردرن بائی پاس کو آپریٹ کیا جائے ،رات کو وہاں سیکورٹی فراہم کی جائے ، ہیوی ٹریفک کا شہر سے گزرنے کا عمل بندہونا چاہیے ، ملیر ایکسپریس وے کو بھی جلد ازجلد مکمل کیا جائے ، کورنگی انڈسٹریل ایریا ،لانڈھی انڈسٹریل ایریا کا سارا ٹریفک ملیر ایکسپریس وے پر لے جایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اہل کراچی کو نلکوں میں پانی فراہم نہیں کرتی اس وجہ سے شہر کی سڑکوں پر دن بھر واٹر ٹینکر زدندناتے پھرتے ہیں ، اگر اہل کراچی کو نلکوں میں پانی فراہم کیا جائے تو ٹینکر مافیا سے جان چھوٹ جائے گی۔انہوںنے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کے ارد گرد کا علاقہ شدید متاثر ہے اور دھول مٹی و سیوریج کے ناقص انتظام کے باعث وہاں کے تاجر و دکاندار اور علاقہ مکین سخت پریشان ہیں ،رات میں گھپ اندھیرا ہوتا ہے طویل عرصہ ہو گیا انڈر پاس تعمیر ہو رہا ہے نہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کریم ا باد انڈر پاس کراچی کے شہریوں جماعت اسلامی اور تاجروں سندھ حکومت ہیوی ٹریفک کیا جائے کے لیے

پڑھیں:

بیوروکریٹس کی تعیناتی بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے: منعم ظفر خان

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان---فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جو کچھ اس وقت تعلیم کے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، صرف چند روپے تعلیم پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے جامعہ کراچی میں کتب میلے کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران منعم ظفر خان  نے کہا کہ کتابوں سے تعلق مضبوط کرنا ضروری ہے، کتب میلہ طالب علموں کے لیے امید کی کرن ہے۔

 منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ جامعات میں بیوروکریٹس کی تعیناتی کا بِل منظور کیا گیا، وہ بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بل نے بیوروکریٹس کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کی راہ ہموار کی۔

یاد رہے کہ اب بیوروکریٹس بھی وائس چانسلر ہو سکیں گے، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔

ان دونوں قوانین کی منظوری کے وقت اپوزیشن نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بلوں کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر منصوبے مکمل کرنے کا مطالبہ
  • کراچی میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، منعم ظفر
  • منعم ظفر کی للکار
  • ڈمپر ، بس کی ٹکر سے حاملہ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، عوام نے 4ہیوی گاڑیاں جلا دیں، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
  • میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا حب کینال کا دورہ،جاری کام کا معائنہ
  • بیوروکریٹس کی تعیناتی بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے: منعم ظفر خان
  • وزیر داخلہ کا زیر تعمیر ایف۔8 انٹرچینج کا دورہ، 18 فروری تک کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
  • غزہ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو غزہ واپس جانے کا حق نہیں ملے گا، ٹرمپ
  • شہریوں کی بڑھتی اموات:ذمہ دار سندھ حکومت ہے، منعم ظفر خان