Express News:
2025-02-12@21:10:44 GMT

خوابوں کی تعبیر

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

گوشت کاٹنے میں پریشانی

غلام فاطمہ، کوئٹہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے گوشت کاٹنے کے لئے اپنی امی سے چھری لی ہے جو بالکل بھی گوشت نہیں کاٹ رہی ۔ مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے کہ اگر گوشت نہ کٹ سکا تو امی سے بہت ڈانٹ پڑے گی میں جلدی سے اپنی ھمسائی کے گھر جاتی ہوں اور ان سے چھری مانگ کر لاتی ہوں مگر وہ بھی اتنی خراب ہوتی ہے کہ بالکل بھی کام نہیںکرتی اور میں پھر خود کو پریشان ہو کر ادھر ادھر چلتا دیکھتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

نند کے ساتھ شاپنگ

روبینہ علی، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے اپنے میاں کے لئے ایک پازیب کی جوڑی لی ہے ۔ میں اپنی نند کے ساتھ مل کر شاپنگ کر رہی ہوں اور سب کے لیے تحائف لے رہی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہرنماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

دوستوں کے ساتھ شکار

 اسلم خان، سرگودھا

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوست کے گاوں میں ہوں ۔ اس نے مجھ سمیت کچھ دوستوں کو شکار پہ بلایا ہے میں اتنا پکا نشانے باز نہیں مگر دیکھتا ہوں کہ میں نے بہت سارے پرندے مارے اور پھر ان کے باقی ساتھیوں کو ان کے گرد منڈلاتے دیکھ کر بہت مغموم ہو جاتا ہوں ۔ اتنی زیادہ دکھ کی کیفیت ہوتی ہے کہ خواب سے جاگنے کے بعد بھی میرا دل بہت پریشان ہوتا ہے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

بادلوں سے اوپر اڑنا

محمد پرویز، میانوالی

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اڑتا ہوا آسمان کی سیر کر رہا ہوں اور اتنا اونچا آ گیا ہوں کہ میں اپنے ارد گرد بادلوں کو گزرتے دیکھ رہا ہوں اور بہت خوش ہو رہا ہوں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

سر سبز میدان

جاوید وڑائچ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی سرسبز سے میدان میں ہوں ۔ میرے ساتھ میرے گاوں کے کچھ لوگ بھی ہیں اور ہم ایک ہرا بھرا پھلوں سے لدا ہوا باغ کاٹ رہے ہیں ۔ جتنے بھی درخت ہیں سب کو کاٹ دیا اور بالکل جگہ خالی کر دی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

 ستارے دیکھتے ہوئے سونا

محمد صابر، فیصل آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ آسمان پہ ستارے بہت ہلکے ہیں اور میں روز کی طرح سونے سے پہلے جب ان کو گننے کی کوشش کرتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں کہ وہ اتنے زیادہ لائیٹ کیسے ہو گئے ۔ یاد نہیں کہ اسی طرح دیکھتے دیکھتے میں کب سو جاتا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں سانپ

اکبر چوہدری، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں بیڈ کے نیچے ایک سانپ کی پوری فیملی رہتی ہے اور جب میں بیڈ سے سو کر اٹھ کر اترنے کی کوشش کرتا ہوں تو دیکھا کہ وہ وہاں پہ کنڈلی مارے بیٹھے ہیں کچھ آپس میں گول گول ہو کر بیڈ کے پاس پڑے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

سیلاب سے بچنے کی کوشش

محمد علی، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ جیسے بہت زیادہ پانی ہے جس کے پار جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور ہر طرف سے سڑک ٹوٹ رہی ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سمندر کا پانی ہو اور ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہو ۔ میں بہت پریشانی میں ادھر ادھر دیکھتا ہوں کہ کوئی اونچی جگہ مل جائے جہاں میں خود کو مخفوظ رکھ سکوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

خراب روٹیاں

نیرہ واسطی، حیدر آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے کچن میں بہت سی جلی ہوئی روٹیاں ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی کھانا نہیں کھا سکا جو بھی روٹی نکالتے تھے وہ جلی ہوتی تھی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ دشمن کے غالب آنے کا خدشہ ہے ۔کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کھانا لے کر جانا

مہوش خان، سرگودھا

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک برتن کپڑے سے ڈھکا ہوا لے کر کہیں جا رہی ہوں ۔ میرے ساتھ میری گھریلو ملازمہ بھی ہے جو اپنے ہاتھوں میں ایک بڑا سا برتن اٹھائے ہوئے ہے جس میں سے بہت پیاری خوشبو اٹھ رہی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

 کمرے میں سانپ

 محسن علی ، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کے ایک کمرے میں بہت بڑا سانپ ہے اور کوئی بھی اس کمرے کے دروازے کو نہیں کھولتا، میری والدہ مجھے پریشانی میں کہتی ہیں کہ جلدی سے لوگوں کو بلا کر لاؤ تا کہ کوئی اس سے نجات دلا دے۔

 تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنی کچھ ناپسندیدہ باتوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی وجہ سے آپ مشکلات سے دوچار رہتے ہیں ۔ دوسرے خواب کے مطابق کسی دشمن کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ خاندان میں بھی کوئی دشمن ہو سکتا ہے۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کیا کریں اور ان کے اخلاق کو اپنانے کی کوشش کریں ۔

خستہ حال مسجد کی صفائی

ناصرہ بتول، میانوالی

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی جگہ شائد اپنی فیملی کے ساتھ گھومنے گئی ہوں ۔ جہاں ایک بہت پرانی مسجد ہے جو کافی خستہ حالت میں ہے ۔ میں اپنی کزنز اور بہنوں سے کہتی ہوں کہ آو مل کر اس کو صاف کر لیتے ہیں پھر دیکھتی ہوں کہ ہم ناصرف اس کی صفائی کر کے دھو دیتے ہیں بلکہ ادھر پڑے قرآن کے نسخہ جات بھی ترتیب سے صاف کر کے رکھ دیتے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے ۔ اللہ تعالی کی رحمت اور برکت سے رزق میں اضافہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کا ذھنی رجحان اللہ تعالی کی طرف رہے گا اور قرآن کی تعلیم آپ دیتی ہیں اس کو جاری رکھئے تا کہ گھر میں خوشی و سکون حاصل ہو ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور وضو بے وضو یاحی یاقیوم پڑھا کریں ۔

شوہر کو دانت دکھانا

عنبرین خان، پشاور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے میاں کو اپنے چمکتے ہوئے دانت دکھا رہی ہوں کہ میرے یہ اگلے دانت دیکھیں ۔ اور خود بھی بہت خوش ہو رہی ہوں کہ اتنے چمکتے ہوئے دانت فیملی میں تو کسی کے بھی نہیں ۔

تعبیر : خواب سے ظاہر ہے کہ کوئی دلی مراد پوری ہو گی ۔ چاھے اس کا تعلق تعلیمی معاملات سے ہویا کاروباری یا ازدواجی ۔ اولاد کی خواہش بھی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے استغفار پڑھا کریں ۔

پانی میں ڈوبا گھوڑا

محمد حیات، سرگودھا

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کسی فارم پہ ہوں جہاں ہم گھڑ سواری کر رہے ہیں۔ میں جب گھوڑے پہ بیٹھتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ وہ آدھا پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس سے میں بہت زیادہ ڈر جاتا ہوں اور چیخنے لگتا ہوں ۔ مجھے ایسے لگتا ہے کہ یہ گھوڑا پانی میں گر جائے گا اور مجھے تیرنا نہیں آتا ۔

تعبیر : خواب کسی پریشانی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اس کا تعلق خاندان کاروبار یا تعلیمی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ کوشش کریں کہ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کر سکیں۔

نماز پڑھنا

غلام رسول، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی بہت ہی شاندار سی مسجد میں ہوں اور وہاں نماز ادا کر رہا ہوں۔ مسجد کی تعمیر سے لگتا ہے کہ کچھ دیکھی بھالی ہے ۔ مگر مجھے یاد نہیں آتا کہ یہ کونسی مسجد ہے ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کی اللہ کے فضل سے مرتبہ بلند ہو گا اور عزت و توقیر ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے سیرت کی کسی کتاب کا مطالعہ کیا کریں۔

مرحوم دوست گھر آتا ہے

مصدق حسین، کوئٹہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے دوست جن کا کافی عرصہ پہلے روزے کی حالت میں انتقال ہو گیا تھا ۔ میرے گھر آتے ہیں ۔ میرے بچے ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔ میرے دوست کا چہرہ بہت ہی پرنور اور خوبصورت ہوتا ہے ، پھر میری بیوی ان کے بچوں کے لئے پھل اور چوڑیاں ساتھ دیتی ہیں ۔ میں ان کے ہمراہ ان کے گاوں جاتا ہوں اور باتوں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ یہ مقام آپ کو کیسے ملا اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اللہ کی طرف سے مدد و عزت کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ یہ ترقی و بزرگی کاروباری بھی ہو سکتی ہے اور تعلیمی بھی یا اس کا تعلق سماجی زندگی سے بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ مرحومین کی مغفرت کی دعا کیا کریں ۔

سسرالی مذاق اڑاتے ہیں

 فرزانہ تحسین، اسلام آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرا ایک قیمتی ہار گم ہو گیا ہے اور میں پاگلوں کی طرح تلاش کر رہی ہوں۔ سسرال میں کوئی بھی مجھے اپنے کمرے کی تلاشی نہی لینے دے رہا اور میں پاگلوں کی طرح روتی جا رہی ہوں کہ اتنا قیمتی پتھروں والا ہار تھا ۔ میری جٹھانی الٹا میری حالت دیکھ دیکھ کر ھنستی چلی جا رہی ہے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

تحفہ ملنا

یحیٰ ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میری مسجد کے امام صاحب مجھے ایک سبز رنگ کا لباس تحفے کے طور پہ دیتے ہیں جس پہ سارے نمازی مجھے مبارک دیتے ہیں میں بھی بہت خوش ہوتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

گدھے کی آواز

ابراہیم مغل، فیصل آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہماری دوکان کے باہر کوئی اپنا گدھا باندھ گیا ہے، جس نے شور مچا مچا کر ہمارا ناک میں دم کیا ہوا ہے ، اس کی آواز سن سن کر اتنی گھبراہٹ ہو رہی ہوتی ہے ، میں ساتھ والے دوکان دار سے کہتا ہوں کہ اس کو کہیں باندھ دیتے ہیں مگر وہ نہیں باندھتا اور اتنے شور کی وجہ سے ہم سب ذھنی تناو کا شکار ہوتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ھوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ھو سکتا ھے۔بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوء رکاوٹ پیش آ سکتی ھے۔۔کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ھونے کا امکان ھے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ا پ نماز پنجگانہ کی پابندی کاروباری معاملات میں کسی صدقہ و خیرات بھی اللہ تعالی کی میں اضافہ ہو کہ میں اپنے لاہور خواب ا باد خواب کی کوشش کر بہت خوش ہو مشکل پیش ا کی وجہ سے میں بھی ا دیتے ہیں جاتا ہوں ہوں کہ ا کرنے کی رہی ہوں کے ساتھ ممکن ہے گھر میں اور میں سکتی ہے کہ کوئی میں بہت ہوں اور اللہ کے ہوتی ہے کی طرف کے گھر ہے اور بھی ہو

پڑھیں:

شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں‘ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں‘ نواز شریف

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، ان شااللہ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں وہ بے مثال ہے، ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے، آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ (ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کا فخر ہیں، نظام کی جو اصلاح مریم نواز نے کی اس کی اور مثال نہیں ملتی، ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا، میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے، واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے، پنجاب کی کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گھات لگائے ملزمان نے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، 3 اہم کھلاڑی باہر
  • دین اسلام اور ا من و سلامتی
  • خطبہ عرفات… ابدی آئین
  • قصہ من و تو
  • شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں‘ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں‘ نواز شریف
  • حکومتی عدم توجہی ،کراچی سرکلر ریلوے بحالی خواب بن گئی
  • اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں: نواز شریف
  • مکہ معظمہ میں !!!