کراچی:

پاکستان سے امریکا کی براہ راست پروازوں کے لیے امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے)کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی،  اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے 75ہزارڈالرزرقم اداکردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے پاکستان کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو درکار فیس 75ہزارڈالرادا کردیے گئے، ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی ابتدائی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سن 2022میں پی آئی اے کے کراچی میں ایئرکریش کے بعد یورپی یونین کے قدغن کے بعد ایف اے اے نے پاکستانی پروازوں کی کیٹگری سی اے ون سے سی اے ٹوکردی تھی، ذرائع کے مطابق مذکورہ پروازوں کی بحالی کےتناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دستاویزات تیارکرلی ہیں، پابندی کے خاتمے پر پی آئی اے  کی امریکی شہروں  نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کیلیے پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

ماضی میں قومی ایئرلائن امریکا کے لیے پروازیں مانچسٹر کے راستے آپریٹ کرتی تھی، ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے پی آئی اے کی پروازیں 28 اکتوبرسن 2017 میں بند ہوئیں، جس کی متفرق وجوہات تھیں۔

اس معاملے پرپاکستان کی جانب سےاگلے چندبرسوں کے دوران تگ ودوشروع کی گئی، ان کاوشوں کے نتیجے میں امریکن ٹرانسپورٹ سیفٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کی ٹیم نے اسلام آبادایئرپورٹ کا دورہ کیا اوراس دورے کے نتیجے میں پاکستانی ہوائی اڈے پرانتظامات کوتسلی بخش قراردیا۔

تاہم اس دوران کووڈ 19کی وجہ سے دنیا بھرمیں ہوابازی ایک شدید جمود کا شکارہوئی،جس کے نتیجے میں ان کوششوں کا تسلسل جاری نہیں رہا،دوران کووڈ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وطن واپسی کے خصوصی پروازیں چلانے کےحوالے سےایک اورکوشش کا آغازکیا گیا اورانسانی بنیادوں پرپارٹ 375 کے تحت امریکا کے لیے پروازیں چلانے کے لیے بات چیت شروع کی کہ وہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے،انسانی بنیادوں پرامریکا اورپاکستان کے درمیان پروازیں چلانے کی اجازت دی جائے۔

اس تناظر میں جان فلیگا نامی قانونی ماہر کو بھی ہائرکیا گیا،اور اس درخواست سے متعلق کارروائی شروع کی گئی،جس کے دوران 12پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی، جس میں سے پاکستان اورامریکا کے درمیان 7پروازیں چلائی گئیں۔

پاکستان اورامریکا کےدرمیان براہ راست پروازوں کے راستے میں ایک اورمعاملہ اس وقت رکاوٹ بنا،جب کراچی میں پی آئی اے کا ایک طیارہ حادثے کا شکارہوا، جس کے بعد پاکستانی کپتانوں کے حوالے سے جاری بیان اوریورپی یونین کی پابندی کے فیصلے کے سبب  ایف اے اے نے پاکستان کی کیٹگری کوڈاؤن کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے اے کی ٹیم کا دورہ ابتدائی مرحلہ ہوگا،اس دوران پی آئی اے کی جانب سے ازسرنو اقدامات کےعلاوہ امریکن ٹرانسپورٹ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی کلیئرنس بھی درکار ہوگی،ٹی ایس اے کی ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ کےلئے پی آئی اے براہ راست پروازوں کی راہ ہموارہوجائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: براہ راست پروازوں ذرائع کے مطابق پروازیں چلانے پاکستان کی پروازوں کی امریکا کے ایف اے اے پی آئی اے کا دورہ کے لیے کی ٹیم کے بعد

پڑھیں:

پاکستان سے جانے والی اونیجا امریکا روانہ ہونے کے بجائے دبئی میں رک گئی


پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آکر لگ بھگ 120 دن (4 ماہ) یہاں گزار کر وطن واپس روانہ ہونے والی امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن نے کراچی سے دبئی جا کر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ دبئی میں ہی رہ گئی تھی۔

 سوشل میڈیا پر اونیجا اینڈریو رابنسن کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں۔

خاتون کی یہ ویڈیو 9 فروری کی ظاہر ہو رہی ہیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ایئر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔

امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کر لیا گیا

سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے مبینہ محبت کی کہانی کے پس منظر میں کراچی آئی امریکی خاتون سے جناح اسپتال میں امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی۔

جیو نیوز کے پاس خاتون کے دونوں بورڈنگ پاس موجود ہیں۔ پہلے بورڈنگ پاس کے مطابق امریکی خاتون کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی روانہ ہوئی۔ اس پرواز میں خاتون سیٹنگ زون ایف کی مسافر تھیں اور سیٹ نمبر 14 سی پر سفر کیا۔

یہ پرواز رات 10 بجکر 54 منٹ پر جناح ٹرمینل کے ڈپارچر لاؤنج کے گیٹ نمبر 26 سے دبئی کیلئے روانہ ہوئی۔ اس پرواز نے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 11 منٹ پر دبئی میں لینڈ کیا۔

دوسرے بورڈنگ پاس کے مطابق خاتون دبئی سے نیو یارک کی پرواز ای کے 0203 میں سیٹنگ زون ڈی کی مسافر تھیں اور سیٹ نمبر 77 بی پر اگلا سفر کرنا تھا۔ پرواز ای کے 203 سے اسی رات (8 فروری) 03:06 بجے دبئی سے نیو یارک کیلئے روانہ ہوئی۔

رمضان چھیپا نے امریکی خاتون کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو یاد کرتے ہوئے سماجی کارکن رمضان چھیپا نے ویڈیو پیغام جارہی کردیا۔

کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کےلیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا۔ اس دو گھنٹے میں بھی وہ ایک گھنٹے کےلیے دبئی شہر میں جا کر واپس آ سکتی تھی مگر اس وقت رات تھی جبکہ سامنے آنے والی ویڈیوز دن کے اوقات کی ہیں۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً وہ پرواز ای کے 203 میں سوار ہی نہیں ہوئی اور امریکی شہری ہونے کے ناطے دبئی کے ان ارائیول ویزا کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر شہر میں چلی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تکنیکی طور پر خاتون کی دبئی سے نیو یارک کی پرواز کا ٹکٹ ضائع ہوگیا اور اب اسے دبئی سے نیو یارک جانے کیلئے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت
  • رجب طیب اردوان کا پاکستان دورہ، دو روزہ دورے میں اہم تجارتی اور سیاسی معاہدے متوقع
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پرمتعدد پروازیں منسوخ ، شیڈول متاثر
  •   تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، متعدد پروازیں منسوخ
  • مخدوش سیکورٹی صورتحال اور امریکی دباو پاک چین تعلقات کے لئے چیلنج ہے، عامر رانا
  • پاکستان سے جانے والی اونیجا امریکا روانہ ہونے کے بجائے دبئی میں رک گئی
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
  • امریکا کا پُراسرار ’’پروجیکٹ 2025‘‘ کیا نیا ورلڈ آرڈر ہے؟
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ، اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ