کراچی میں ڈمپر حادثات میں اضافے پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ اگر ڈمپر مافیا کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو پی ٹی آئی بھرپور احتجاج کرے گی اور اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔انہوں نے ڈمپر ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ صرف سینئر اور تجربہ کار ڈرائیورز کو ڈمپر چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر نے شہر میں ڈمپر حادثات میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈمپر مافیا کے خلاف شدید ردعمل دیا ہے۔ راجہ اظہر نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ کراچی کو ماضی کے پرتشدد ادوار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے امن کو خراب کرنے کے لیے لسانی فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے سوال ہے کہ ڈمپرز کے باعث ہونے والے حادثات کا ذمہ دار کون ہے؟ حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، لیکن کراچی میں آئے روز بڑھتے حادثات کو روکنے والا کوئی نہیں۔ راجہ اظہر نے انکشاف کیا کہ کچھ عناصر ڈمپروں کو نذرِ آتش کرنے میں بھی ملوث ہیں، جس سے لسانیت کو ہوا دی جا رہی ہے۔
انہوں نے ڈمپر ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ صرف سینئر اور تجربہ کار ڈرائیورز کو ڈمپر چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بے دردی سے ڈمپروں تلے کچلا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور پیپلز پارٹی جان بوجھ کر کراچی میں فسادات پیدا کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈمپرز کی آمد و رفت کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک محدود رکھا جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے روڈ پر آگ لگانے اور فسادات برپا کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ امن و امان خراب کرنے سے باز رہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کراچی کے انہوں نے کیا کہ
پڑھیں:
حکومتی اخراجات میں کمی کے فیصلے پر ججز کی مخالفت، ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی وفاقی حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف عدالتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اخراجات میں کٹوتی کے خلاف ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ صحت سمیت کئی اداروں کی فنڈنگ روک دی تھی، ان فیصلوں کو امریکی عدالتوں میں چیلنج کیا جاچکا ہے جس کے بعد ان پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ایلون مسک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخرات کی مد میں بہت بڑے پیمانے پر دھوکا دیا جا رہا ہے، جج ہمیں اس دھوکے کا پتہ چلانے سے کیسے روک سکتے ہیں، میں ہمیشہ عدلیہ کےفیصلے پر عمل کرتا ہوں، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں تو معاملے میں تاخیر ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اخراجات میں کٹوتی اور حکومتی مشینری کے حجم میں کمی لانے کے لیے ایلون مسک کی سربراہی میں ایک نیا ادارہ بھی تشکیل دیا ہے۔
ایلون مسک نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ خزانہ میں ادائیگی کے نظام میں خرابیاں دور کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
America Donald Trump USAID امریکا ڈونلڈ ٹرمپ