دنیا کی مہنگی ترین گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔
برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔(جاری ہے)
لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا ہے۔اس نیلامی کی ایک بڑی وجہ اس جانور کی خوبیاں بھی ہیں، جس کے باعث خریدنے والوں نے کروڑوں روپے کی بولی لگا دی۔
نیلور گائے اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، یہ بریڈ اپنے سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کبھ کے باعث بھی مقبول ہے۔یہ گائے اپنی چمکیلی سفید کھال اور کندھوں کے اوپر مخصوص کوہان کے لیے جانی جاتی ہے، گائے کی اس نسل کا تعلق بھارت سے ہے لیکن یہ برازیل میں پائی جانے والی گائے کی اہم ترین نسلوں میں سے ایک بن گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لائیو اسٹاک
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جہاں ہر جانب پاکستان کی تیاریاں زیرِ بحث ہے، وہیں اب لوگ ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کے شیڈول تک مختلف معلومات میں دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور سوال جو سب سے زیادہ پوچھا جا رہا ہے وہ یہ کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Myco
ایونٹ کو لائیو سٹریم کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لائیو سٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور ایپس پر دستیاب ہوں گے۔
انڈین شائیقین کے لیے Disney+ Hotstar اور Star Sports Network جیسے پلیٹ فارمز سے لائیو سٹریمنگ ہوگی۔
آسٹریلیا، یوکے ،امریکا میں کرکٹ شائقین چیمپینز ٹرافی کے میچز لائیو فاکس اسپورٹس، سکائی اسپورٹس، ولو ٹی وی پر دیکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان پلیٹ فارمز کی موبائل ایپس پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی پاکستان کرکٹ لائیو اسٹریمنگ لائیو میچ