پشاور(آئی این پی  ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبرنے کہا ہے کہ نومئی سے پہلے اور بعد میں اداروں سے رابطے رہے، تمام معاملات طے پاچکے ہیں، حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے۔ ایک انٹرویو میں  جنید اکبر نے  کہا ہے کہ تمام کیسز ختم ہو جائیں گے بانی کو پہلے بنی گالہ یا نتھیاگلی اور دوسرے مرحلے میں رہا کر دیا جائے گا ۔الیکشن سے پہلے یہ بھی کہا گیا پی ٹی آئی حکومت بنا لے مگر بانی کو مائنس کر دیا جائے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں سے رابطے نومئی سے پہلے بھی تھے بعد میں بھی رہیتمام معاملات طے پا چکے ہیں  بس ایک معاملے پر اختلاف ہے حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے ۔ مگر بانی پی ٹی آئی اس پر راضی نہیں ہو رہے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سے پہلے

پڑھیں:

بے امنی اور ڈاکو راج کیخلاف دھرنے کی تیاریاں ،تاجروں و سیاسی جماعتوں سے رابطے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحالی امن ایکشن کمیٹی کے اعلان پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت 16 فروری کو امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ڈاکوراج کی سرپرستی کے خلاف کندن چوک انڈس ہائی وے پرعوامی دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے امیرضلع عبدالسمیع بھٹی کے ہمراہ دھرنے کے مقام کا دورہ اورانتظامی امورکے حوالے سے اقدامات وخصوصی ہدایات دیں۔جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے امیرضلع کشمور غلام مصطفیٰ میرانی کے ساتھ کندھکوٹ ،کشمور،غوثپورمیںمختلف سیاسی سماجی رہنما?ں اورکاروباری انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں بدامنی کے خلاف عوامی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔جس صرافہ یونین حاجی حضوربخش مغل،ہندوپنچائت واناج منڈی کے صدرسیٹھ نندلال،سردارشیرمحمد باجکانی ودیگر شامل تھے۔حافظ نصراللہ چنا کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی کی اولین ذمے داری ہے مگر پولیس کو سیاسی اوراپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے سے پورا سندھ ڈاکوراج اوران کے سرپرستوں ظالم وڈیروں کے حوالے کردیا گیا جس کی وجہس سے سندھ کے عوام امن کو ترس گئے ہیں باقی کسرقبائلی جھگڑوں نے پوری کردی ہے انکو بھی اسی مافیا کی سرپرستی حاصل ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے دلوں کی آواز بن کرمیدان عمل میں نکل کھڑی ہے شکارپورانڈس ہائی وے کا عوام دھرنا بھی اسی سلسے کی کڑی ہے عوام بھرپور شرکت کرکے اس ناسورکے خاتمے لیے صدائے احتجاج بلند کریں۔
محمد یوسف

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پینشن اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی
  • احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں‘ جنید اکبر
  • جنید اکبر نے خود کو وزیراعلیٰ کی کارکردگی س بری الذمہ قرار دیدیا
  • بے امنی اور ڈاکو راج کیخلاف دھرنے کی تیاریاں ،تاجروں و سیاسی جماعتوں سے رابطے
  • نمیبیا کے بانی اور پہلے صدر سیم نیوما 95سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • سعودی عرب کا یوم تاسیس، حکومت کا20 اور 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • اس دفعہ ہم آپکی گولیوں کی تیاری کیساتھ آئینگے،جنید اکبر
  • بانی نے پھر کال دی تو اس بار چال ڈھال ٹھیک کریں گے، جنید اکبر
  • عمران خان نے پھر کال دی تو اس بار چال ڈھال ٹھیک کریں گے، جنید اکبر