ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔پیر کو 4ہزارروپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا 3لاکھ3ہزار روپے کاہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت3429روپیاضافے سے 2لاکھ59 ہزار773روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 42ڈالرکے ریکارڈ اضافے فی اونس سونا 2903ڈالرپر جا پہنچا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے گزشتہ برس اگست کے مہینے میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار روپے تھی اور اس وقت ایک تولہ سونا3لاکھ 3ہزار روپے کا ہوچکا ہے جو ملکی تاریخی کی بلند ترین سطح ہے۔سونے کی قیمت میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں ایک تو پوری دنیا میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے دوسرا بڑے ممالک کے سینٹرل بینکس گولڈ زیادہ سے زیادہ خرید رہے ہیں کیونکہ ایسا وہ آئندہ حالات کے پیش نظر اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سونے کی ڈیمانڈ اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت ایک تولہ
پڑھیں:
سونا سستا ہوگیا؛ قیمت آسمان چھونے کے بعد آج نیچے آ گئی
کراچی:سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔
بین الاقوامی اور مقامی سطح پر ہفتے کو ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2861ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1046 روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 897روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔
سونا سستا ہونے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کی کمی سے 3330روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42روپے کی کمی سے 2854روپے کی سطح پر آگئی۔