کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، مقتولہ اپنے فلیٹ کے چھت پر کھیل رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ڈھائی سالہ حیا فاطمہ دختر سکندر کے نام سے کی گئی، متوفیہ موسیٰ لائن میں علی آرکیڈ کی ساتویں منزل کی رہائشی تھی۔

 واقعے کے وقت آٹھویں منزل کی چھت پر دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں شادی یا کوئی اور تقریب بھی نہیں ہو رہی تھی جس میں یہ کہا جائے کے ہوائی فائرنگ ہوئی ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں، جاں بحق ہونے والی بچی کی نماز جنازہ رات ساڑھے 9 بجے گھر کے قریب کوثر مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مقتولہ کے رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جاں بحق ہونے والی بچی کا جنازہ گھر سے اٹھنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، مقتولہ بچے کے والد اور والدہ کے حالت غیر تھی، بچی کی ماں غش کھا کر بہوش ہوگئی ، ہرآنکھ اشک بار تھی ، جاں بحق ہونے والی بچی کو آہوں اور سسکیوں میں کھارادر میرا ماں قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

 ڈھائی سالہ بچی حیا فاطمہ کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نوٹس لے لیا ، انہوں نے ایس ایس پی سٹی کو ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں فوری طور سرچ آپریشن کیا جائے ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے۔

ڈی آئی جی نے حکم دیا کہ فارنزک شواہد کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کرائی جائے ، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد دلہا کو گرفتار کیا اور بتایا کہ شادی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو سالہ بچی فاطمہ جاں بحق ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے والی بچی ہوائی فائرنگ

پڑھیں:

13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار

UTTAR PRADESH:

بھارتی اتر پردیش، ہردوئی میں ایک ایسا انوکھا دھوکہ سامنے آیا جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 خواتین پر مشتمل ایک شاطر گینگ نے 13 سے زائد نوجوانوں سے فرضی شادیاں کر کے انہیں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

نیرج گپتا نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ پرمود نامی شخص اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کے بہانے ہردوئی رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں اس کی شادی پوچا سے انجام پائی۔

شادی کے بعد نیرج نے نقد رقم اور زیورات اپنی نئی نویلی دلہن کے سپرد کر دیے جس کے بعد دلہن پوجا اور اس کا نام نہاد داد پرمود غائب ہو گئے۔

ہردوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوجا عرف سونم، آشا عرف گڈی، اور سنیتا کو گرفتار کر لیا، اور ان کے قبضے سے زیورات اور نقد رقم برآمد کر لی۔

پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ خواتین پورے یوپی میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کو نشانہ بناتی اور شادی کے بہانے قیمتی سامان ہتھیا کر فرار ہو جاتیں۔

متعلقہ مضامین

  • رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی: کورنگی کریک پر لگی آگ کس طرح بجھی؟ خطرناک گیس اب بھی موجود
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
  • پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
  • گوجر خان، شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 مہمانوں کی حالت غیر، ابتدائی رپورٹ میں انکشافات
  • مظفر گڑھ: ماموں اور کزن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی
  • جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق