ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے افراد کے لئے آواز بلند کرنا بےسود ثابت ہوگا، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کا کمشنر آفس
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے افراد کے لئے آواز بلند کرنا بےسود ثابت ہوگا، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کا کمشنر آفس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے جمہوریت و انسانی حقوق کی جانب سے ہانگ کانگ میں چین مخالف عدم استحکام پیدا کرنے والے کارکن لائی جی این کی کھلم کھلا حمایت پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ چین مخالف اور ہانگ کانگ میں عدم استحکام پیدا کرنے والے واقعات کے مرکزی منصوبہ ساز کے طور پر لائی جی این نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کی۔
امریکہ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کی بات کرتا ہے لیکن حقیقت میں وہ اپنے غیر ملکی ایجنٹس کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی پر مبنی معاشرہ ہے۔چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ اور قانون کے مطابق قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی مجرمانہ کارروائیوں پر سزا دینے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
چین ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ حقائق کی بنیاد پر ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے افراد کو پناہ دینا ، ہانگ کانگ کی عدلیہ میں مداخلت ، ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت فوری طور پر بند کرے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عدم استحکام پیدا کرنے والے
پڑھیں:
3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔
عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک نے خودکشی کی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت درخواست خارج کی جائے۔