چین کے قدرتی جنگلات کے تحفظ کا نظام بنیادی طور پر 2035 تک مستحکم ہو جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے قومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔ 

منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے گی، اور قدرتی جنگلات کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور فعال ہوگا۔ منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات اور غیر قدرتی عوامی جنگلات کے لیے یکساں تحفظ کا نظام ، تحفظ کی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا،

تحفظ کی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا اور بحالی کے لیے پرورش، تبدیلی، اور تجدید  جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جنگلاتی علاقوں میں عوامی بہبود کے تحفظ کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا، جنگلاتی علاقوں میں سبز ترقی کو فروغ دیا جائے گا  اور جنگلاتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قدرتی جنگلات اور بحالی کا نظام جائے گا کے لیے چین کے

پڑھیں:

صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری ’’ آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے سمندری شعبے کی بحالی کیلئے جامع اصلاحاتی پلان کی منظوری دے دی
  • پاکستان میں میں قدرتی معدنیات کی اہمیت
  • پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں: فچ رپورٹ
  • وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس،رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے
  • پنجاب حکومت نظام صحت کی بہتری کےلئے بنیادی اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر صحت
  • ہمارے 4 ڈیمز مکمل ہو گئے جو 50 ہزار ایکڑ سیراب کر رہے ہیں: علی امین گنڈا پور
  • صدرمملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
  • صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
  • جرمنی میں چھ مشتبہ چور گرفتار، سو کلوگرام جنگلی لہسن ضبط