ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انقرہ میں زہریلی شراب پینے کے باعث کئی افراد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ۔ انقرہ کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے 20 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام نے واقعے کے بعد زہریلی شراب بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور 102 ٹن شراب قبضے میں لے لی،جب کہ پولیس نے 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زہریلی شراب پینے
پڑھیں:
کراچی: پانی کی لائن پر جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی لائن پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں پانی کے تنازعے پر بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں بڑے بھی کود گئے، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
جھگرے کے دوران ڈنڈے لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ہلاک و زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔