خیبر پختونخوا؛ پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہلکار پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
نوشہرہ:
خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پویس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔
اس واقعے سے 2 دن پہلے فائرنگ کا ایک واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں، جس سے پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم اور حفاظت پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ، فائرنگ
علاوہ ازیں چند روز قبل ہی کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی پر فائرنگ میں پولیو پولیو ٹیم کے علاقے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 12 خوارج ہلاک ،ایک فوجی اہلکار شہید
احمد منصور: حسن خیل،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، 12 خوارج ہلاک کردیے
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا ،مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،
علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری