نوجوان کی محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون کو نئی پریشانیوں نے گھیر لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
نوجوان کی محبت میں گرفتار پاکستان آنے والی امریکی خاتون کے گرد مزید پریشانیوں نے ڈیرے ڈال لیے۔
11 اکتوبر کو سیاحتی ویزے پر، مگر کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو نئی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہونے والا ہے۔
اونیجا اینڈر کو ویزا ختم ہونے پر 10 نومبر کو پاکستان سے واپس جانا تھا، تاہم وہ نہیں گئیں، جس کے بعد سے پہلے دربدر رہیں اور پھر مختلف پریشانیوں کا شکار رہیں۔ امریکی خاتون کا ویزا اور ٹکٹ دونوں ختم ہو چکے تھے، جس پر گورنر سندھ کی مداخلت سے انہیں ایگزٹ پرمٹ بھی جاری کردیا گیا تھا جب کہ ایک فلاحی ادارے نے ان کے لیے ٹکٹ کا انتطام کروایا۔
بعد ازاں امریکی خاتون کو پاکستان سے واپس بھجوانے کی کوششیں بھی ناکام ثابت ہوئیں جب انہوں نے ایئرپورٹ پر نہ صرف واپس جانے سے انکار کیا بلکہ عملے کو شکایت کی کہ انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔
ایئرپورٹ سے امریکی خاتون اچانک اپنے محبوب نوجوان کے علاقے گارڈن میں اس کے اپارٹمنٹ پہنچی اور وہاں عمارت کی پارکنگ میں رہنے لگی۔ جس کے بعد پولیس نے اسے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کیا اور پھر طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس وقت امریکی خاتون اونیجا جناح اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی سکیورٹی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں پیش آنے والی قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ بھی کردیا ہے اور اسی اثنا میں ان کا ایگزٹ پرمٹ بھی 11 فروری کو ختم ہو جائے گا۔
اگر امریکی خاتون 11 فروری تک واپس نہیں جاتیں تو ان کے خلاف فارن ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کے لیے مزید قانونی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کے تحت خاتون کو غیرقانونی قیام کی وجہ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت چاہے تو امریکی خاتون کے ایگزٹ پرمٹ میں مزید توثیق کر سکتی ہے اور خاتون کو انسانی ہمدردی یا رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کا ایک اور موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون خاتون کو
پڑھیں:
کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا،امریکی ریاست الاسکا کوجانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکاکے مقابلے کی معیشت والے ملک چین سے لیکراپنی پڑوسی ممالک کینیڈا اور میکسیکو تک اور پھراپنے نیٹو اتحادی یورپی ممالک سمیت ایشیائی ممالک بھارت، پاکستان اور دیگر ملکوں کے خلاف ٹیرف عائد کرکے جو عالمی تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے اس کے عملی نتائج اور کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ مستقبل میں ہوگا فی الحال دنیا کی معیشت میں ہلچل، غیر یقینی صورتحال، کھربوں ڈالرز کے نقصانات فوری طور پر سامنے ہیں۔
جن ممالک پرامریکی ٹیرف عائد کئے گئے ہیں انکے جوابی ٹیرف اور اقدامات کے اثرات و نتائج کابھی امریکا اوردنیا کو سامنا کرنا ہوگا تاہم امریکا سے کہیں زیادہ علاقے لیکن صرف ایک امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کل آبادی کے تقریباً برابر کل 40 ملین آبادی والے امریکاکے اتحادی اور پڑوسی ملک کینیڈا نے جذباتی احتجاج کی بجائے خاموشی اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے ساتھ ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے جواب میں جواقدامات کئے ہیں اس نے خود ٹرمپ کو بھی حیران کردیا ہے۔
Post Views: 4