اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دونگا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات ہی سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں،متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر تیز کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اچھی شہرت کے وکلاء کی خدمات لی جائیں ،نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔
وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا
وزیر اعظم نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری کے عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو نجکاری کے حوالے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو مختلف اداروں کی نجکاری کی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کی نجکاری کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں دس ادارے، دوسرے مرحلے میں تیرہ جبکہ تیسرے مرحلے میں باقی ماندہ اداروں کی نجکاری یقینی بنائی جائے گی.


اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالعلیم خان، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اداروں کی نجکاری نجکاری کے عمل

پڑھیں:

اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پرنس کریم آغاخان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان بصیرت، یقین اور سخاوت کی حامل شخصیت تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کریم آغا خان کی لازوال میراث آنے والی نسلوں کیلئے متاثر کن رہے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات مستحق طبقات کیلئے امید اور ترقی کا محرک تھی، اُنہوں نے اپنی زندگی دنیا بھر میں مختلف طبقات کی بہتری کیلئے وقف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے، صحت عامہ اور صنفی مساوات کیلئے پرنس کریم آغا خان نے انتھک کوشش کی، کریم آغا خان کی پوری زندگی دنیا سے غربت کے خاتمے کی تگ ودو میں گزری۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آغا خان نے صحت کی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ لوگوں کی فلاح کیلئے بہت کام کیا۔واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے، ان کی عمر 88 سال تھی۔اسماعیلی برادری کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔پرنس کریم آغا خان کا انتقال 88 سال کی عمر میں ہوا۔ مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان کے انتقال کے وقت اہلخانہ ان کے پاس موجود تھے، پرنس کریم آغا خان کے جانشین کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق کردی گئی۔اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اپنی وصیت میں جانشین کو نامزد کردیا تھا، جانشین کا اعلان اہلخانہ اور جماعت کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
  • نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے، وزیراعظم
  • کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیراعظم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں: وزیرِ اعظم
  • عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم
  • اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت