—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز کا کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا۔

وزیرِ اعظم سے رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بروقت ضروری اصلاحات سے معیشت بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتا کیے بغیر تیز کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وکلاء کی خدمات لی جائیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نجکاری کے عمل شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے

متعلقہ مضامین

  • قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
  • نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے، وزیراعظم
  • کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیراعظم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں: وزیرِ اعظم
  • مظفر آباد، وزیر اعظم شہباز شریف سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا وفد ملاقات کررہاہے
  • اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے
  • وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی
  • مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: وزیرِ اعظم شہباز شریف