Express News:
2025-04-16@18:40:12 GMT

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

کراچی:

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سرمایہ کاروں کی سونے میں انویسٹمنٹ کرکے اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53 ڈالر کے مزید اضافے سے 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 2لاکھ 99ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 158روپے بڑھ کر 2لاکھ 56ہزار 859روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

 اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 31.

50روپے کے اضافے سے 2872 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت اضافے سے

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔  اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 7373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالرز اضافے سے 3310 ڈالرز فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ
  • سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے!
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 کا بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
  • سونے کی مسلسل بلند اُڑان ؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، بلند ترین سطح 340,860 پر پہنچ گیا