احتجاج پر گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاج پر گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے، اگر ملک کو کوئی سسٹم آگے لے کر جا سکتا ہے تو وہ جمہوریت ہے، جس میں عوامی مینڈیٹ چرایا نہ جائے۔
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ آج یہاں ایسے کیس میں آئے جس میں موجود ہی نہیں تھے، ایسے کیسز وکلا اور رہنماؤں کو مصروف اور ہراساں کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شبلی فراز کے مطابق 2 سال سے جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک نہ صرف رکا ہوا ہے بلکہ پیچھے کی طرف جارہا ہے، انہوں نے ملک میں جمہوریت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جمہوریت ایک ایسا تصور ہوتا جس کی ضرورت نہیں تو پھر شمالی کوریا اور میانمار جیسے ملک خوشحال ہوتے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا کیونکہ انہیں قومی رہنما کے طور پر ملک کی فکر ہے، انہوں نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ پیش کیا ہے، جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: آئینی ترمیم نے انصاف کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا، شبلی فراز
شبلی فراز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملک میں پیش ہونیوالی ہر منفی ڈویلپمنٹ پر تشویش ہے، چاہے وہ سرحد کا معاملہ ہو یا دہشت گردی کے مسائل اور بقول عمران خان، اس کا سارا نزلہ فوج پر گر رہا ہے۔
’جو اچھی بات نہیں ہے، کوئی بھی فوج عوام کی سپورٹ کے بغیر وہ ترقی حاصل نہیں کرسکتی جو عوام کیساتھ حاصل کرسکتی ہے۔‘
مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کی بے توقیری سے لگتا تھا ہاؤس عوام کا نمائندہ نہیں، مجرموں کی آماجگاہ ہے، شبلی فراز
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن ہمیشہ احتجاج کے موقع پر رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
’ہر دفعہ ہم نے دیکھا ہے کہ ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جاتا ہے، ایسی گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے، جو ملک کے لیے اچھا نہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف جمہوریت جوڈیشل کمپلیکس شبلی فراز شمالی کوریا عمران خان میانمار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف جمہوریت جوڈیشل کمپلیکس شبلی فراز شمالی کوریا میانمار سیاسی عدم استحکام شبلی فراز پی ٹی آئی
پڑھیں:
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب عمران خان سے جیل میں ملاقات صرف انہی افراد کو کرنے کی اجازت ہوگی جن کے نام پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل ہوں گے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ طے پایا کہ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ہفتے منگل اور جمعرات کے روز ملاقات کے لیے خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرے گی یہ فہرست بانی تحریک انصاف کی منظوری کے بعد جیل حکام کو ارسال کی جائے گی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ یا انتظار پنجوتھا میں سے کوئی ایک فرد یہ فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچائے گا اور یہ تمام عمل بانی تحریک انصاف کی ہدایات اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت انجام دیا جائے گا اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فہرست سے ہٹ کر کسی بھی فرد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جیل حکام کی جانب سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ساتھ ہی یہ بھی طے پایا کہ خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس فہرست کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ کسی بھی دن اور وقت بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے