کانگریس کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں اقلیتوں کے مسائل پر کبھی بات نہیں کی جب بھی اقلیتوں کی بات آئی تو عام آدمی پارٹی نے خاموشی اختیار کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخاب 2025ء کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور 5 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے، اسی درمیان دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے میڈیا سے دہلی کے مختلف مسائل اور اقلیتوں کے ایشوز پر تفصلی گفتگو کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر لوگوں کا رحجان کانگریس کی جانب بڑھ رہا ہے اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ پچھلے دس سالوں میں دہلی کے عوام نے دہلی کی ترقی کے لئے جس پارٹی کو جھولیاں بھر بھر کے ووٹ دئے اس نے اس رفتار سے کام نہیں کئے جس رفتار سے ہونے چاہیئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی شیلا دکشت حکومت نے جس دہلی کو دنیا کا نمبر ون شہر بنایا تھا، اس شہر کو موجودہ حکومت بدحالی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب مسائل کو دیکھتے ہوئے دہلی کے عوام نے طے کر لیا ہے کہ اس ملک اور دہلی کو کانگریس پارٹی ہی چلا سکتی ہے او ر عوام کو ایک خوشحال شہر دے سکتی ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں اقلیتوں کے مسائل پر کبھی بات نہیں کی جب بھی اقلیتوں کی بات آئی تو عام آدمی پارٹی نے خاموشی اختیار کی جب کہ اقلیتوں نے آپ پارٹی کو اس لئے ووٹ دیا تھا کہ وہ ان کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کے جتنے بھی مسائل ہیں ان پر کھل کر بات کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر طبقے کو ساتھ لیکر چلنے والی پارٹی ہے اس نے کبھی بھی کسی کے ساتھ امتیاز نہیں برتا۔ آج ہم سب کے لیڈر راہل گاندھی کانگریس کے نظریات کو لیکر سبھی طبقے سے مل رہے ہیں اور ان کو پیغام دے رہے ہیں کہ یہ ملک سبھی کا ہے اور سبھی مذاہب اور ذاتوں کے لوگوں کے تعاون سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ دہلی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے دیویندر یادو نے پانچ ضمانتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم پیاری دیدی یوجنا کے تحت ہم غریب خاندان کی ہر خاتون کو ہر ماہ 2,500 روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی کے منشور میں سبھی خاندان کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے اور یہ تمام وعدے کانگریس جیتنے کے بعد ضرور پورے کرے گی چونکہ کانگریس جو وعدے کرتی ہے اس کو ضرور پورا کرتی ہے۔

دیویندر یادو نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں جمنا ندی کو صاف کرنے کا ایکشن پلان پیش کیا ہے تاکہ دہلی کی آبی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر دیویندر یادو سے سوال کیا گیا کہ اگر کانگریس دہلی میں اقتدار حاصل کرتی ہے تو اقلیتی اداروں کے لئے کیا کرے گی جواب دیتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں اقلیتوں سے جڑے اداروں کو موجودہ دہلی حکومت نے برباد کرنے کا کام کیا ہے اس میں چاہیئے دہلی اقلیتی کمیشن ہو، یا دہلی اردو اکادمی ہو، حج کمیٹی ہو، یا پھر مائنارٹی کے لئے کام کرنے والے دوسرے ادارے ہو سبھی کا برا حال ہے، جبکہ شیلا دکشت کے وقت میں دہلی اُردو اکیڈمی ملک کی نمبر ون اکیڈمی ہوا کرتی تھی جو آج بدحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی اداروں کی یہ حالت دیکھ کر ہمیں دکھ ہوتا چونکہ سابق وزیر اعلی آنجہانی شیلا دکشت کے دور میں ان اداروں نے خوب کام کیا اور اقلیتوں کی زندگی میں بڑا بدلاؤ بھی یہی ادارے لائے لیکن موجودہ دہلی حکومت نے ان اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دیویندر یادو نے انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں کہ کانگریس حکومت نے دہلی کے دہلی ا کیا ہے

پڑھیں:

فیس بک میں بڑی تبدیلیاں متوقع، مارک زکربرگ کا اعلان

کیلیفورنیا : میٹا کے CEO مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک میں جلد ہی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ اس پلیٹ فارم کو دوبارہ ماضی جیسا بہترین بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے، اور اب اسے مزید بااثر اور ثقافتی طور پر اہم بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

زکربرگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ آئندہ ایک سال کے دوران فیس بک کو مکمل طور پر بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا، اور اس مقصد کے لیے مختصر مدت کے کاروباری نتائج کو نظرانداز بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیس بک میں نئے فیچرز کی کمی نہیں کی جائے گی، بلکہ ویڈیوز دیکھنے کے وقت میں اضافہ ہوا ہے اور انسٹاگرام و فیس بک میں ریلز کے مشاہدے کی شرح میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔

 

یہ تبدیلیاں فیس بک کو صارفین کے لیے زیادہ دلچسپ اور پرجوش بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ وہ دوبارہ اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں جسے وہ ماضی میں پسند کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل 2013 اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ پلیئر اب تک خوف کا شکار
  • عالمی شہرت یافتہ نعت خواں کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا
  • گمنام ریسلر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو شکست دے کر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیاب
  • حیدرآباد: ایک کاریگر کارخانے میں مکھانے بنانے میں مصروف ہے
  • اسکول ٹیچرز بی پی ایس 16کے نتائج کااعلان کردیاگیا
  • بی جے پی حکومت کا بجٹ سیاسی مفاد پر زیادہ اور عوام اور قومی مفاد پر کم نظر آتا ہے، کانگریس
  • فیس بک میں بڑی تبدیلیاں متوقع، مارک زکربرگ کا اعلان
  • پنجاب میں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے:مریم نواز
  • ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہم آہنگی، پائیدار امن کی ضمانت ہے، مریم نواز