ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی، مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی، ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ روسٹر تبدیل ہونے کے بعد ججز تبدیل ہوئے، درخواست دوسرے ریگولر بینچ میں منتقل ہوگئی۔ ریگولر بینچ نے ایک گھنٹہ سننے کے بعد درخواست آئینی بینچ میں منتقل کر دی۔ آئینی بینچ نے چند منٹ کی سماعت کے بعد سننے سے انکار کر دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ پالیسی کے خلاف درخواست ہے یہ ریگولر بینچ میں لگائیں۔ درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ سن لیں، یہ طالب علموں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ آئینی بینچ نے وکیل کے اصرار پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریگولر بینچ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ: آئندہ ہفتے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کےلیے تمام ججز دستیاب ہوں گے۔ 3 فروری سے 7 فروری تک 10 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کےلیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
جس کے مطابق آئندہ ہفتے 10 سنگل بینچ اور 5 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز 7 فروری کو دستیاب نہیں ہوں گی۔
ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے بامعنی مشاورت ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ، تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز، چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعظم خان جبکہ پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ ایک رکن کی عدم دستیابی کے باعث 7 فروری کو کیسز کی سماعت نہیں کرے گا۔
ڈویژن بینچز صرف پیر سے جمعرات تک کیسز سنیں گے، جمعہ کو ڈویژن بینچز میں سماعت نہیں ہوگی۔
چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر اسپیشل ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی تشکیل دیا جا سکے گا۔