پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اچانک کہاں غائب ہو گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
2 ماہ سے کراچی میں موجود امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اونیجا 19 سالہ پاکستانی نوجوان ندال کی محبت میں مبتلا ہیں اور ان سے شادی کے لیے پاکستان آئی ہیں۔ پاکستان پہنچنے کے بعد ندال نے ان سے شادی کرنے سے انکار کیا تو اونیجا نے واپس جانے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد وہ آگے اور کراچی پولیس ان کے تحفظ کے لیے ان کے پیچھے پیچھے بھاگ رہی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے اونیجا اینڈریو رابنسن کو طبی، نفسیاتی امداد اور ان کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیےامریکی خاتون سے شادی کرنے کے لیے مرد تیار، بڑی آفریں بھی کردیں
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ساؤتھ پولیس نے کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھا ہے کہ وہ امریکی خاتون کے علاج اور ملک بدری کے بارے میں وفاقی حکومت سے رہنمائی کے لیے حکومت سندھ سے رجوع کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت غیر ملکی خاتون کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیےپاکستان نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن واپس جانے پر رضامند
خط کے مطابق امریکی خاتون 11 اکتوبر 2024 کو کراچی پہنچی تھیں۔ وہ اپنے آن لائن بننے والے دوست سے ملنے پاکستان آئی تھی جب کہ وہ نوجوان اُس وقت سے منظر سے غائب ہے۔ کراچی آنے کے بعد سے، خاتون شہر میں ادھر ادھر گھوم رہی ہے جس سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ ان حالات کے پیش نظر پولیس کے سربراہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں سے رجوع کریں تاکہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرنےکے حوالے سے رہنمائی حاصل کی جا سکے اور خاتون کو وطن واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے’ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر لاکر بٹھا دیا‘، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے۔ ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ امریکی خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں۔ میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث مرض کی فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں۔ ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ آئی وی پروفائل اور ہیپاٹائٹس پروفائل کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ تمام ٹیسٹوں کی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اونیجا اینڈریو رابنسن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو رابنسن امریکی خاتون خاتون کو کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سندھ مدرستہ الاسلام کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم بعد ازاں ان کی شناخت زید اور نور کے نام سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے اور لیاری کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرالر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار کر آگے نکل گیا، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر ریس لگا رہے تھے جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔