بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ، 21کھرب 94 ارب روپے مختص
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ، 21کھرب 94 ارب روپے مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.
تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔رواں مالی سال کے لیے وزارت دفاع کے 681210.27 کروڑ روپے (78.70ارب ڈالر)مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مجموعی بجٹ کا 8 فیصد بنتا ہے۔ گزشتہ سال دفاعی بجٹ 621940 کروڑ روپے تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ میں 4.88 لاکھ کروڑ روپے ریونیو اخراجات کے لیے جبکہ 1.92 لاکھ کروڑ روپے کیپٹل اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
کیپٹل اخراجات میں 1.80 لاکھ کروڑ روپے نئے ہتھیاروں، طیاروں اور جنگی جہازوں کی خریداری کے لیے رکھے گئے ہیں، جبکہ 12,387 کروڑ روپے سول سروسز اور وزارت دفاع کے دیگر اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔اس سال تحقیق و ترقی کے لیے 14,923.82 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔بھارت نے اپنی بحری طاقت میں اضافے پر بھی توجہ دی ہے۔ اس سال بحری بیڑے کی توسیع کے لیے 249 ارب روپے روپے مختص کیے گئے ہیں۔ فضائیہ کے لیے486 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزارت دفاع کے ریونیو اخراجات کے لیے 3.11 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ گزشتہ سال 2.87 لاکھ کروڑ روپے تھے۔ فوج کے اگنی پتھ اسکیم کے تحت اخراجات میں بھی 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دفاعی پنشن کے لیے تقریبا 1608 ارب روپے روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں سے سب سے زیادہ حصہ بھارتی فوج کو دیا گیا ہے جو 1400 ارب سے زیادہ ہے۔ فضائیہ کو 175 ارب اور بحریہ کو 94 ارب روپے دیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مختص کیے گئے ہیں لاکھ کروڑ روپے اخراجات کے لیے دفاعی بجٹ میں فیصد اضافہ روپے مختص بھارت کا ارب روپے
پڑھیں:
ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی، ملزمان گرفتار
راولپنڈی:اے این ایف نے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 140.513 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
باغ ناران پارک پشاور کے قریب گاڑی سے 2 کلوگرام چرس، 500 عدد ایکسٹی گولیاں اور پستول برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
حیات آباد (پشاور) میں کوریئر آفس میں جھنگ بھیجے جانے والے پارسل سے 30 عدد ایکسٹی گولیاں برآمد ہوئیں، اُدھر گلبرگ (لاہور) میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 8 کلو 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ (لاہور) کے قریب ٹرک سے 14 کلو 400 افیون اور 34 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسی طرح کراچی میں سپر ہائی وے پر بسم اللہ مارکیٹ کے قریب ملزم کے بیگ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اُدھر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مسافر بس میں سوار ملزم سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ حب (بلوچستان) کے علاقے وندر میں غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 41 کلو افیون اور 18 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔