سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مضر صحت آئل ڈپو سیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
خیرپور (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں خطرناک اور غیر معیاری کھلے تیل کے تین ڈپو سیل کر دیے گئے اور 60 ہزار لیٹر سے زائد تیل ضبط کیا گیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو ، اسسٹنٹ مختیارکار شیراز حسین پھلپوٹو، سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن اور پولیس افسران نے لقمان، خاکی شاہ پل اور پنج ہٹی کے مقام پرعبدالباری شیخ، روی کمار، اور دیوان آئل ڈپوپر کھلے تیل کو چیک کیاگیاجہاں کھلے تیل کو غیر معیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کھلے تیل کی فروخت پر پابندی ہے کیونکہ اس میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں جیسے دل کی بیماری، کینسر، سانس کی بیماریوں اور دیگر موذی امراض کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے خلاف مزید کارروائی سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہم شخصیت شدید زخمی
اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
سرکاری دفاتر میں موبائل نیٹ ورک کا معاملہ،معاون خصوصی شفقت ایاز نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا